اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جہاں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا اور بھارت کی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششوں کی مذمت کی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان کو بھارتی بےبنیاد الزامات سے آگاہ کیا۔
اُنہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی شیخ عبداللّٰه بن زید النہیان کو آگاہ کیا۔
اماراتی وزیرِخارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان نے تنازعات کے پُرامن حل اور خطے میں استحکام قائم کرنے پر زور دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہ بن زید النہیان شیخ عبدالل اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا چین اور برطانیہ سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے کی موجودہ صورت حال پر چین اور برطانیہ سے رابطہ کیا ہے اور بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کی سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، وزیراطلاعات
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو موجودہ علاقائی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف بے بنیاد بھارتی پروپیگنڈے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا۔
نائب وزیراعظم نے چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے پاک چین دوستی اور ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے مشترکہ وژن کے لیے پاکستان کے مستحکم عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔
فریقین نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے، باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور یکطرفہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کرنے کے اپنے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے خطے اور اس سے باہر امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے اپنے مشترکہ مقاصد کے فروغ کے لیے ہر سطح پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
دریں اثنا وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی سیکریٹری خارجہ سے رابطہ کرکے انہیں خطے کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے جھوٹے الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیتے ہوئے اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر برطانوی سیکریٹری خارجہ نے زور دیا کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے فعال رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار بھارتی پروپیگنڈا مسترد پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ نائب وزیراعظم وزیر خارجہ وی نیوز