—فائل فوٹو

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات، پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کو بھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران آڈٹ حکام نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی بیگمات کو 8 کروڑ 98 لاکھ کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی، 2352 سرکاری ملازمین اور 704 پنشنرز کی بیگمات کو بھی ادائیگیاں کی گئیں۔

آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ بی آئی ایس پی پالیسی کے تحت 30 ہزار سے زیادہ پنشن لینے والے افراد اہل نہیں تھے، گریڈ ایک سے گریڈ 20 تک کے ملازمین کے اہل خانہ کو ادائیگیاں کی گئیں جس میں گریڈ 15 کے 263، گریڈ 16 کے 42، گریڈ 17 کے 21، گریڈ 18 کے 15، گریڈ 19 کے 11 اور گریڈ 20 کے 3 ملازمین اور پنشنرز بھی رقم لینے والوں میں شامل ہیں۔

بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والے 938 افسران کے نام سامنے آگئے

انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اُٹھانے والوں میں گریڈ 20 تک کے افسران بھی شامل ہیں۔

کمیٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ بےنظیر انکم پروگرام میں مختلف فلٹرز لگائے گئے ہیں، اس پروگرام میں معیار سرکاری ملازمین کا نہیں، انکم کا ہے۔

ثناء اللّٰہ مستی خیل نے کہا کہ رقم لینے والے گریڈ 19 اور 20 کے ملازمین کو گولڈ میڈل دیا جائے۔

سیکریٹری بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کہا کہ اگر کمیٹی چاہے تو ہم ان کے نام سامنے لے آئیں گے، ہمارے پاس ریکوری کےلیے کوئی میکینزم نہیں ہے، ان کی سزا یہ ہے کہ ان کے نام سامنے لائے جائیں۔

پی اے سی نے رقم لینے والے گریڈ 19 اور 20 کے افراد کی شناخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھی دیکھا جائے کہ ان افراد کے خلاف کیا کارروائی بنتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کی بیگمات نے کہا کہ ایس پی

پڑھیں:

بڑی خوشخبری ، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ای او بی آئی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین جنید اکبر کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں وزارت اوورسیزپاکستانی کے آڈٹ پیراز اور وزارت کے مالی سال2022-23 کے 11 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔سماء ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی فیک پنشنرز کو ادائیگی کی گئی، او بی آئی کے فنڈ کی مالیت 600 ارب روپے ہے۔

ایک کروڑ کاروبارہیں 10 ملازمین والےادارےکوپنشن فنڈمیں شامل کیا جاتا ہے ، آڈٹ میں الزم لگایا ہے کہ ملازمین کی عمر میں تبدیلی کر کے 5 ہزار افراد کو پنشن دی ، ہمارا محکمہ 1976 سے قائم ہے اور نادراسے پہلے کا ہے ، شناختی کارڈ کی تاریخ پیدائش کے سوا ہم دیگر ذرائع سے بھی عمر چیک کرتے ہیں۔

جنید اکبر نے سوال کیا یہ بتائیں کیامیٹرک کی سند اور شناختی کارڈ پرعمر الگ الگ ہو سکتی ہے ، سیکریٹری اوورسیز نے بتایا کہ اب شناختی کارڈ پر ہی پنشن کیس کو سیٹل کیا جائے گا، ای او بی آئی کی پنشن یکم مئی سے بڑھائی جائے گی۔

سیکریٹری اوورسیز کا مزید کہنا تھا کہ آڈٹ حکام نے 8 لاکھ میں سے 5 ہزار پنشنرز کےکوائف کو غلط کہا، آڈٹ حکام نےپنشن کے ڈیٹا پرڈیٹ آف برتھ کاچیک لگاکر یہ ڈیٹا حاصل کیا، یہ پنشنرز 1950 اور 1960 کی تاریخ پیدائش والے ہیں اور یہ پنشنرز شناختی کارڈ اور نادرہ سے پہلے دور کے ہیں۔

ریاض فتیانہ نے کہا کہ امریکا کے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں 4 ارب ڈالر کا فراڈ سامنے آیا ہے، ابھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مزید حقائق سامنے ائیں گے ،ای او بی آئی میں کتنےاصل پنشنرز زندہ ہیں اس کو چیک کریں،امریکا میں فراڈ ہو سکتا ہے تو ہم بہت پیچھے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے وزارت اوورسیز پنشنرز کے ڈیٹا کا مکمل چیک کر کےآگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔
مزیدپڑھیں:ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی

متعلقہ مضامین

  • پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس، بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور انکے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف
  • بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور انکے اہلخانہ کو ادائیگیوں کا انکشاف
  • تنخواہ دار طبقے نے 9 ماہ میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا، مفتاح
  • بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 35کروڑ کی خوردبرد کا انکشاف
  • بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشرز اور انکے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف
  • سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی بیگمات کو 89 ملین کی نقد ادائیگیوں کا انکشاف
  • ایف بی آر کے انکم ٹیکس سسٹم کا نیا کارنامہ سامنے آگیا
  • آئی ایم ایف کی شرائط،سرکاری ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑگئیں
  • بڑی خوشخبری ، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان