بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانےکو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعددکارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنےکی کوششوں کو ناکام بنانےکے لیے پرعزم ہیں۔
جامعہ کراچی میں پانی کی 84 انچ قطر کی مرکزی لائن پھٹ گئی، شہر کو فراہمی متاثر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز ایس پی
پڑھیں:
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک
یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کے دوران کہی، جس کی مشترکہ صدارت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کی۔ اجلاس میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس، آئی جی ایف سی نارتھ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی جی لیویز، محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور اس میں درپیش رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:قلات: فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت کی مکمل حمایت جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن عناصر کے لیے زمین تنگ کر دی گئی ہے، یہ جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سب ورژن اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی سے سرگرم ہیں، اور سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں