بالی ووڈ فنکاروں کی کمائی کا ایک بڑا ذریعہ انٹرنیشنل لائیو کنسرٹس بھی ہیں۔

آسٹریلوی ایونٹ آرگنائزرز نے یوٹیوب پر ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان لائیو شوز کے لیے سلمان خان سے بھی زیادہ چارج کرتے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ شاہ رخ خان کی مقبولیت خواتین میں بہت زیادہ ہے۔ ان کے شوز میں سب سے زیادہ خواتین ہی شریک ہوتی ہیں۔

آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ اسٹیج پر شاہ رخ خان جیسے ہی اپنے مشہور زمانہ اسٹائل میں دونوں ہاتھ پھیلاتے ہیں تو خواتین دیوانی ہوجاتی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ آسٹریلیا میں مقبول ترین ہیروئن کرینہ کپور ہیں۔ جنھیں مداح اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

آرگنائزر کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور کے ساتھ ساتھ ایشوریہ رائے بھی کافی مقبول ہیں۔

دوسری جانب پہلگام حملے کے بعد سے بھارتی اسٹارز نے بیرون ملک شوز منسوخ کردیئے ہیں جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں۔

اداکار سلمان خان کو 4 اور 5 مئی کو برطانیہ میں ہونے والے 'دی بگ بالی ووڈ ون' شوز میں پرفارم کرنا تھا۔

سلمان کے ساتھ اس کنسرٹ میں مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون، ٹائیگر شروف، کریتی سانون اور دیشا پٹانی بھی پرفارمنس دینے والے تھے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہ رخ خان

پڑھیں:

پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

امریکی ڈالر کی قدر 7 پیسے کے اضافے سے 282 روپے 78 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف عوامل کے باعث امریکی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی، پیر کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ ترسیلات زر میں اضافے، برآمدات میں مستحکم اضافے کی پیشگوئی اور عالمی مارکیٹ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجراء جیسی مثبت اطلاعات کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی اتار چڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی، جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک بار پھر 281 روپے سے تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران مثبت سینٹیمنٹس کے باعث ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 280 روپے 6 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن عالمی تحقیقی اداروں کی اگلے سال کے وسط تک ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافے کی پیشگوئیوں اور معیشت میں درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 9 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 6 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی عمرہ زائرین غیرملکی جامعات میں پڑھنے والے طلباء کی فیسوں اور سیاحت پر جانے والوں کی ڈیمانڈ سے ڈالر کی قدر 7 پیسے کے اضافے سے 282 روپے 78 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل فلسطینیوں کی ’لائیو اسٹریمڈ نسل کشی‘ کر رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
  • بابراعظم، سلمان آغا کب سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں؟
  • اسپرنگ برڈ اسکول لیاقت آباد میں خواتین ٹیچرز جنسی ہراسانی کی شکار
  • پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
  • پی ایم ڈی سی نے کالجز کی فیسوں کو محدود کرنے کے فیصلے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا
  • ویزا فری انٹری ، بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
  • کسی سرکاری ہسپتال کو پرائیوٹائز نہیں کرنے جا رہے،گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا بلا جواز ہے‘خواجہ سلمان رفیق
  • بلوچستان میں ہیٹ ویو، انسانوں کے ساتھ ساتھ فصلوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ
  • بیرون ملک مقیم کشمیری تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں، بیرسٹر سلطان