بابراعظم، سلمان آغا کب سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بابراعظم سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا۔
کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں مڈل آرڈر بیٹر سلمان آغا نے بتایا کہ وہ اور بابراعظم اسکول سطح پر ایک ساتھ کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔
انکا کہنا تھا کہ اسکول کرکٹ کے دوران بابراعظم مسلم ماڈل اسکول کی ٹیم کیساتھ کھیلا کرتے تھے جبکہ میں سینٹرل ماڈل کی نمائندگی کرتا تھا، ہماری ٹیموں کے درمیان میچز کے باعث اِن سے دوستی ہوئی۔
مزید پڑھیں: کن نوجوان کھلاڑیوں کو موقع مل سکتا ہے؟ ٹی20 کپتان نے بتادیا
انہوں نے بتایا کہ اسکول سطح کی کرکٹ کے بعد ہم انڈر-16 اور انڈر-19 میں ساتھ کھیلتے رہے، بابراعظم سے بہت پُرانی ملاقات رہی ہے، ہمیشہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی "معروف ماڈل" کو گھورنے کی ویڈیو وائرل
سلمان آغا نے کہا کہ قومی ٹیم میں شاداب خان، سعود شکیل، عبداللہ شفیق اور صائم ایوب سے بھی دوستی ہے، ہم ساتھ کھانا کھاتے بھی جاتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں،آرمی چیف
بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا
دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے، جنرل عاصم منیر
آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے مختلف ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں، انہوں نے نئے وطن کے حصول کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔جنرل عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے ، مسلمان اور ہندوؤں کا مذہب، تہذیب، زبان اور ثقافت یکسر مختلف ہے۔