کراچی ایئرپورٹ سے بھی حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
کراچی:
اسلام آباد کے بعد کراچی سے پہلی حج پرواز285عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگئی۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے) نے بتایا کہ جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کراچی سےقبل ازحج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اور 285 عازمین حج کو لے کر پہلی پرواز 9:35 پرمدینہ منورہ روانہ ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ پی اے اے اور سیرین ائیر کے اشتراک سے پرواز کی روانگی سے قبل تقریب منعقد ہوئی، جس میں سعودی عرب کے قونصل جنرل محمد بن ناصر السبعی، ائیرپورٹ مینیجر، ڈائریکٹر حج سندھ اور مختلف ایئرپورٹ ایجنسیز کے اعلیٰ افسران، وزارت مذہبی امور اورسیرین ائیر کے نمائندے شریک ہوئے۔
سعودی قونصل جنرل محمد این ایم السبعی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کے تحت اس سال بھی عازمین کو مقامی طور پر سعودی امیگریشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
صوبائی وزیر برائے مذہبی امور ریاض شیرازی نےعازمین سے پاکستان کی سلامتی و ترقی کی دعا کرنے کی اپیل کی۔
ائرپورٹ مینیجر عرفان خان کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
سعودی قونصل جنرل نے اس موقع پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت مختلف کاؤنٹرز پر امیگریشن کارروائی کا جائزہ بھی لیا اور مدینہ منورہ روانہ ہونے والے عازمین کو پھول بھی پیش کیے۔
قبل ازیں اسلام آباد سے صبح 4 بج کر 45 منٹ پر پاکستان سے حج آپریشن کے تحت پہلی پرواز 442 عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگئی تھی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو سمیت دیگر حکام اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عازمین حج کو
پڑھیں:
پاکستان کا چین کیساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 14 ارب 37 کروڑ ڈالر ہوگیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )گذ شتہ مالی سال کے دوران پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 14 ارب 37 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔ مالی سال 25-2024 کے دوران چین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارے میں سالانہ بنیادوں پر 2 ارب 42 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جب کہ گزشتہ صرف ایک ماہ کے دوران چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ ایک ارب 16 کروڑ ڈالر رہا۔پاکستان کی چین کے لیے برآمدات اور چین سے درآمدات میں فرق مزید بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے تجارتی خسارے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ مالی سال چین سے 16 ارب 75 کروڑ ڈالر کی درآمدات کیں اور چین کے لیے پاکستانی برآمدات 2 ارب 38 کروڑ ڈالر رہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 24-2023 میں پاکستان کاچین کے ساتھ تجارتی خسارہ 11 ارب 95 کروڑ ڈالر تھا، مالی سال 24-2023 میں چین سے درآمدات کا حجم 14 ارب 51 کروڑ ڈالر اور چین کے لیے پاکستانی برآمدات 2 ارب 56 کروڑ ڈالر تھیں۔