ججز تبادلہ و سینیارٹی کیس، سوال جواب کا سیشن رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
آرٹیکل 200نے صدر کو اختیار ہی نہیں دیاکہ آرٹیکل 175اے کے تحت ججز تعیناتیاں کرسکیں، وکیل
عارضی تبادلے میں جج کی سینیارٹی ساتھ ٹریول نہیں کرتی تو جج اپنے جونیئر کا جونیئر ہو جائے گا، عدالت
سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ و سینیارٹی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی، کیس کے دوران سوالات و جوابات کا سیشن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کے ٹرانسفر کے خلاف 5 ہائی کورٹ ججز کی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صلاح الدین پنہور بینچ میں شامل تھے ۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ کو عارضی ٹرانسفر پر کوئی اعتراض نہیں، بتائیں عارضی ٹرانسفر پر سینارٹی کا کیا ہوگا؟ عارضی تبادلے پر بھی جج کی سینارٹی برقرار رہتی ہے ، عارضی تبادلے والے جج کی سینیارٹی ساتھ ٹریول نہیں کرتی تو جج اپنے جونیئر جج کا بھی جونیئر ہو جائے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر عارضی تبادلے والے جج کی سینیارٹی ساتھ نہیں رہتی تو کوئی جج تبادلے پر راضی ہی نہیں ہوگا۔جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ آپ کا اصل اعتراض تو سینیارٹی پر ہے ، ٹرانسفر پر تو ہے ہی نہیں۔جسٹس شاہد بلال حسن نے منیر اے ملک سے کہا کہ عدلیہ میں مجھے دو دہائیوں سے زیادہ وقت ہوچکا، آپ کو بھی 4 دہائیوں سے زائد کا وقت ہوچکا ہے ۔منیر اے ملک نے کہا کہ ججز ٹرانسفر سے متعلق آرٹیکل 200 کی شق ایک کو الگ کر کے نہیں دیکھا جاسکتا، آرٹیکل 200 کی شق 1 میں رنگ اسی وقت آئے گا جب آرٹیکل 2 اے اور آرٹیکل 175 اے کے تحت دیکھا جائے گا، آرٹیکل 200 کی تشریح آرٹیکل 2 اے اور 175 اے کو سامنے رکھ کر ہی کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز ٹرانسفر سے قبل پانچ ججز کی اسامیاں خالی تھیں، آرٹیکل 200 نے صدر کو یہ اختیار دیا ہی نہیں کہ آرٹیکل 175 اے کے تحت ججز تعیناتیاں کرسکیں، طے شدہ ہے کہ جج کی اسامی یا خالی اسامی کے لیے نامزدگی ممبر جوڈیشل کمیشن کرے گا، آئین پاکستان نے ججز کی تعیناتی کے لیے پورا طریقہ کار طے کر رکھا ہے ، مستقل جج کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کے بغیر ہو ہی نہیں سکتی۔جسٹس محمد علی نے کہا کہ آپ کی دلیل یہ ہے صدرِ مملکت کو مستقل جج کی تعیناتی کا اختیار ہی حاصل نہیں، آپ نے کہا کہ مستقل جج کی تعیناتی کا طریقہ کار آرٹیکل 175 اے میں موجود ہے ۔ جسٹس محمد علی نے کہا کہ آئینی بینچ میں موجود ججز نے مل کر طے کیا ہے کہ آپ سے کوئی سوال نہیں پوچھا جائے گا، ہم نے طے کیا ہے جب آپ کے دلائل مکمل ہوں گے تو سوالات و جوابات کا ایک سیشن ہوگا، عدالتی کارروائی کے اس سوال و جواب کے سیشن میں آپ جوابات دیجیے گا۔وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ جی ٹھیک ہے ، بھارت میں بلاتفریق ججز کا ٹرانسفر ہونا روٹین ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: جسٹس محمد علی عارضی تبادلے کی تعیناتی نے کہا کہ آرٹیکل 200 آرٹیکل 175 ہی نہیں جائے گا
پڑھیں:
یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں، جسٹس مندوخیل
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے اٹارنی جنرل سے مکالمے کے دوران کہا کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔
دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ میں نے 3 نکات پر دلائل دینے ہیں، نو مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے چکے ہیں، میں بھی اس معاملے پر کچھ تفصیل عدالت کے سامنے رکھوں گا
اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرے دلائل کا دوسرا حصہ مرکزی کیس کی سماعت کے دوران کروائی جانے والی یقین دہانیوں پر ہو گا جبکہ دلائل کا تیسرا نکتہ اپیل کے حق سے متعلق ہو گا۔
اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو اپیل کا حق دینے کا معاملہ پالیسی میٹر ہے، اس پر ہدایات لے کر ہی گزارشات عدالت کے سامنے رکھ سکتا ہوں۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ پہلے سندھ کنال کے ایشو جا معاملہ زیر بحث رہا، اب بھارت نے جو کچھ کیا ہے اس پر مصروفیات رہی، آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کر دی۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہاکہ پارلیمنٹ نے جو کرنا ہے کرے وہ ان کا پالیسی کا معاملہ ہے، ہم نے صرف اس کیس کی حد تک معاملے کو دیکھنا یے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں نے تو صرف گذارشات رکھی ہیں، آگے وقت دینا یا نا دینا عدالت نے طے کرنا ہے، ملٹری ایکٹ میں شقیں 1967 سے موجود ہیں۔
اس موقع پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں سول نظام ناکام ہو چکا سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ دلائل میں کتنا وقت درکار ہو گا، اٹارنی جنل نے بتایا کہ 45 منٹ میں دلائل مکمل کر لوں گا۔
Post Views: 1