پہلگام فالس فلیگ کے تناظر میں پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، سیالکوٹ سیکٹر میں بڑی مشقیں جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسلام آباد :بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں “پہلگام فالس فلیگ” واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے لگی ہے، جس کے پیشِ نظر پاک فوج نے جنگی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکرگڑھ کے سرحدی علاقوں میں بھرپور جنگی مشقیں جاری ہیں۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/whatsapp-video-2025-04-30-at-17.
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مشقوں میں پاک فوج کے مختلف یونٹس شریک ہیں جن میں انفنٹری، توپ خانہ، ٹینک کور اور جدید اسلحہ بردار دستے شامل ہیں۔ جنگی مشقوں کے دوران فیلڈ مشنز، اسلحہ ہینڈلنگ اور دفاعی پوزیشننگ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔
پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے جذبے سے سرشار اور ملک کی سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں۔ فوجی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج ہمہ وقت چوکس ہے اور کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی مشقیں معمول کا حصہ ضرور ہیں، لیکن خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں ان کی اہمیت دوچند ہو گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی عدم اعتماد کی صورت میں نئے قائد ایوان پر بھی تذبذب کا شکار ہے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قائد ایوان کا نام بھی فائنل نہ ہو سکا جس کے بعد آزاد کشمیر کی قیادت زرداری ہاؤس سے واپس روانہ ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد پر فیصلہ نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی عدم اعتماد کی صورت میں نئے قائد ایوان پر بھی تذبذب کا شکار ہے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قائد ایوان کا نام بھی فائنل نہ ہو سکا جس کے بعد آزاد کشمیر کی قیادت زرداری ہاؤس سے واپس روانہ ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کب اور کیسے پیش کی جائے گی؟ فیصلہ نہ ہو سکا، پی پی آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے نام پر اختلافات تاحال برقرار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی کی قیادت آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کی گروپنگ ختم کرانے میں ناکام رہی، پارلیمانی پارٹی کے دھڑوں نے اپنے امیدوار کی حمایت کی دست برداری سے انکار کیا، پارلیمانی پارٹی سردار یعقوب، لطیف اکبر، چوہدری یاسین کے دھڑوں میں تقسیم ہے اور قیادت پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم کے نام پر قائل نہ کر سکی۔ ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے وزیراعظم کے نام کے فیصلے کا اختیار پارلیمانی پارٹی سے لے لیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا فیصلہ پی پی قیادت خود کرے گی، پی پی قیادت کی جانب سے مظفر آباد میں وزیراعظم کے نام کا اعلان متوقع ہے۔