بھارت جنگی جنون میں پاگل ہوگیا،سرحد سے متصل کئی دیہات خالی کروالئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سرینگر(اوصاف نیوز)جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پاک – بھارت سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے کا عمل جاری ہے، بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا لئے۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستانی سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے میں مصروف ہے، بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا دیئے۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھارتی فوج نے اٹاری سیکٹر میں بھی گردوارے سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی کے احکامات دیئے تھے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنی عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے اور ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانےکیلئے سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی چینلز بلاک کروا دیئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے بغیر ثبوتوں کے میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان پر الزام لگا دیا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی حرکات اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہے، بغیر ثبوتوں کے جنگی جنون کا آغاز کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔
پہلگام فالس فلیگ ،بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بھارتی فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارتی فوج جنگی جنون
پڑھیں:
آپ نے 35 منٹ میں ہی پاکستان کے سامنے سرینڈر کر دیا، بتا دیا کہ آپ کے پاس لڑنے کی طاقت نہیں ہے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی 2025ء) راہول گاندھی نے نریندر مودی کے پاکستان کیخلاف جھوٹے بیانیے کی دھجیاں اڑا دیں، مودی کو کہا آپ نے 35 منٹ میں ہی پاکستان کے سامنے سرینڈر کر دیا، بتا دیا کہ آپ کے پاس لڑنے کی طاقت نہیں ہے، سرکار نے پائلٹس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے، آپ میں 50 فیصد بھی دم ہے تو کہیں کہ ٹرمپ نے انڈیا پاکستان میں سیز فائر نہیں کرایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی پارلیمنٹ میں بھی مودی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کو جھوٹا کہہ کر دکھائے، مودی حکومت نے بھارتی خارجہ پالیسی کوتباہ کرکے رکھ دیا، آج چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔(جاری ہے)
راہول گاندھی نے بھارتی پارلیمنٹ میں نریندر مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کو جھوٹا کہہ کر دکھائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بھی ملک پوری دنیا میں نہیں جس نے پاکستان کی مذمت کی ہو۔ مودی کو کہا گیا کہ سرنڈر کرو اور اس نے آدھے گھنٹے کے اندر ہتھیار ڈال دیے۔ راہول گاندھی نے بھارتی وزیردفاع پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان کو چین سے ڈر لگتا ہے، آج چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ مودی حکومت نے بھارتی خارجہ پالیسی کوتباہ کرکے رکھ دیا۔ سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چد مبرم نے بھی گزشتہ دنوں بھی پہلگام حملے پر تہلکہ خیزانکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں بھارتی تھے۔ بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت میری بات مانتی تو 5 جہازوں سے ہاتھ نہ دھونے پڑتے۔ دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی دعوی کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بائیس اپریل سے سترہ جون تک مودی اور ٹرمپ کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی۔جے شنکر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی رابطے میں کسی مرحلے پر چاہے وہ تجارت کا معاملہ ہو یا کچھ اور ہو بھارتی وزیراعظم مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی۔ دوسری جانب بھارتی سابق وزیرِ داخلہ پی چدم برم نے پہلگام واقعے پر پاکستان کو کلین چِٹ دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔ چدم برم نے پہلگام واقعے پر کی جانے والی تحقیقات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج تک نہ دہشتگردوں کی شناخت ہو پائی، نہ یہ پتہ ہو پایا کہ وہ کہاں سے آئے تھی چدبرم نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ پہلگام واقعے میں مقامی دہشت گرد ملوث ہوں، یہ کیوں سمجھ لیا گیا کہ حملہ آور پاکستان سے آئے؟ اس کے برعکس پاکستان کی سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے بھارتی اپوزیشن کی جانب سے مودی سرکار کے جھوٹ بے نقاب کرنے کا خیرمقدم کیا ہ۔ شیری رحمان نے بھارتی وزیراعظم مودی کے پاکستان مخالف زہرافشانی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اب بھارتی ایوانوں میں بھی مودی سرکار کی عسکری ناکامیوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ بھارتی اپوزیشن مودی کے جھوٹ سے تنگ آچکی ہے۔ بھارتی پنجاب میں رافیل کا ہی نہیں بھارت کے غرور کا ملبہ گرا ہے۔ یاد رہے بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت میری بات مانتی تو 5 جہازوں سے ہاتھ نہ دھونے پڑتے۔