بھارتی ہندو خاتون نے مودی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
بھارتی ہندو خاتون نے مودی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی ہندو خاتون نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈا بے نقاب کردیا۔ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر ہی سے سچ سے پردہ اٹھتا جا رہا ہے، بھارتی شہری خود مودی کی مکروہ پالیسیوں اور مکاریوں پر کھل کر لب کشائی کررہے ہیں۔
اسی حوالے سے بھارتی خاتون شہری نے بھی مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میں کشمیر جا چکی ہوں، وہاں کے مسلمان بہت اچھے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مسلمان سیاحوں کو مہمان سمجھتے ہیں جبکہ مودی بہت بڑا جھوٹا ہے۔بھارتی خاتون نے کہا کہ مودی کے پاس بھارتی عوام کی بہتری اور خواتین کے تحفظ کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں، مودی کے پاس صرف ہندو اور مسلم کو لڑوانے کا ایجنڈا ہے، مودی کی ناکامی کی وجہ سے چین نے بھارتی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی جھوٹا ہے، مودی کیسے پاکستان کا پانی بند کرسکتا ہے 30 سال چاہیے۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کے جھوٹے بیانیے کے باعث اب اس کی اپنی قوم کے لوگ اس پر اعتبار نہیں کر رہے، مودی پاکستان کا پانی بند کرنے کا ڈرامہ کرکے سیاست کو بچا رہا ہے، مودی کی پالیسیوں کی ناکامی ہے کہ آج ہر کوئی اس کو بے نقاب کررہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت بھارتی فوج ترلے منتوں پر اتر آئی، بھارتی میڈیا کے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطے کے دعوے پاکستانی فوج کون کونسے سیکٹر میں جنگی مشقوں میں موجود، تفصیلات سب نیوز پر 332غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ،پی اے سی نے چیئرمین پی اے آر سی غلام علی کو طلب کر لیا،پی اے آر سی مکمل طورپر... ادارہ جاتی اصلاحات کرلیں تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں تیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خاتون نے
پڑھیں:
مودی پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی ناکامیاں کھوکھلے دعووں سے چھپانے میں مصروف
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلگام فالس فلیگ کی انٹیلی جنس ناکامی اور آپریشن سندور کی پسپائی کو کھوکھلے دعووں سے چھپانے میں مصروف ہیں۔
ہندو اتنہا پسند جماعت کی کٹھ پتلی بھارتی مودی سرکار جعلی فتح کی جھوٹی تشہیر کے ذریعے بھارتی عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے جب کہ فوجی طاقت کا کھوکھلا بیانیہ مودی کی سیاسی ہوس اور خطے میں انتشار پھیلانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
مودی کی جعلی فتح کا بیانیہ دراصل بھارتی فوج کی ہزیمت اور کمزوری کا واضح اعتراف ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن سندور میں ملک بھر نے بھارتی فوج پر فخر کیا اور میڈ ان انڈیا ہتھیاروں نے اہم کردار ادا کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ مودی بھارتی جنگی صلاحیت کی کمزوری چھپانے کے لیے میڈ ان انڈیا ہتھیاروں کے جھوٹے دعووں تک محدود ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/n0v94vXM-jBGrqoj9.html
مودی سرکار آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات سے عوام کو آگاہ کرنے کے بجائے جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ مودی نے فوجی ناکامی کو اپنی سیاست کا ہتھیار، جھوٹی تشہیر اور انتخابی مہم کا ایندھن بنا ڈالا ہے۔
آپریشن سندور کی ناکامیوں نے بھارتی عسکری طاقت کے تمام کھوکھلے دعووں کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا ہے۔ معرکہ حق میں پاکستانی افواج کی تاریخی فتح نے بھارت کی عسکری برتری کا غرور خاک میں ملا دیا۔