ہر بھارتی اقدام کا جواب سود سمیت واپس کیا جائیگا: فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
معروف سیاسی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہر بھارتی اقدام کا جواب سود سمیت واپس کیا جائے گا، یہ جواب اصل ہے سود ابھی باقی ہے۔
فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے پہلے مرحلے میں بھارتی ویب سائٹس پاکستان میں بلاک کردی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو بھارت نے پاکستان کے ساتھ کیا پاکستان نے جواب میں بھارت کے ساتھ کردیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی جنگی طیاروں کی فوراً نشاندہی کرلی۔
یہ کشیدگی جوہری ہتھیاروں کی موجودگی اور تاریخی دشمنی کے باعث، ایک سنگین علاقائی و عالمی خطرہ بنی ہوئی ہے۔
دوسری جانب امریکی تھنک ٹینک رابرٹ لینسنگ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر جنگ کا امکان جوہری روک تھام کی وجہ سے کم ہے، تاہم محدود جھڑپوں، پراکسی جنگوں اور سائبر حملوں کا خطرہ نمایاں طور پر بلند ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارت کو معلوم بھی نہیں ہوگا ہم کہاں سے گھسیں گے اور کہاں پھٹیں گے، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت نے جھوٹا پروپیگینڈا کیا، ہم ہر دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر جنگ تھوپی گئی تو ہم سب اپنی فوج کے پیچھے ہوں گے، بھارت کو معلوم بھی نہیں ہوگا کہ ہم کہاں سے گھسیں گے اور کہاں پھٹیں گے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر پانی کی دھمکی دی گئی تو پہلا حملہ پاکستان کرے گا، بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، ایسا آرمی چیف ملا ہے جو قابل، بہادر اور پراعتماد ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تمام پہلو مشکوک ہیں، بھارت کا جھوٹ چلنے والا نہیں، عرفان صدیقیسینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا بھارت کا پرانا وتیرہ ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم نے ابھینندن کو صرف واپس نہیں بھیجا تھا، میں نے بارڈر پر بھارتی جھنڈا پیر سے روندا تھا، اگر یہاں جنگ ہوئی تو وہ خطے کی ہوگی، اگر جنگ بڑھی تو پوری دنیا کی ہوگی، پوری دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستانی فوج واحد فوج ہے جس کا اللّٰہ اکبر کا نعرہ ہے، بھارت کے چائے بیچنے والے پی ایم کو کہتا ہوں کوئی حرکت کی تو بھارت کی فوج کے خون سے ہولی کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی دھمکیوں پر وزیراعظم شہباز شریف تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کو بٹھائیں اور کل جماعتی کانفرنس بلائیں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ کسی کو معافی دے دیں لیکن پاکستان کے لیے ہم سب متحد ہیں۔