کینسر کی تشخیص اب پیشاب کے نمونوں سے بھی کی جاسکے گی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سائنس دانوں نے پیشاب میں موجود پروسٹیٹ کینسر کی علامات دریافت کر لیں۔ یہ کامیابی اس مہلک بیماری تشخیص کے لیے ایک سادہ اور بہتر طریقہ کار ڈھونڈ نکالنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
پروسٹیٹ کینسر عالمی سطح پر مردوں کی اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ اس بیماری سے سالانہ ہزاروں افراد موت واقع ہوتی ہے جبکہ لاکھوں نئے کیسز کی تشخیص ہوتی ہے۔
تاہم، جسم میں موجود ابتدائی ٹیومر کی تشخیص مخصوص اشارے نہ ہونے کی وجہ سے مشکل رہی ہے۔
فی الوقت پی ایس اے نامی خون کے ٹیسٹ کو استعمال کرتے ہوئے کینسر کی تشخیص کی جاتی ہے جس میں پروسٹیٹ گلینڈ کے خارج کیے گئے پروٹین کی شرح کی پیمائش کی جاتی ہے۔
پروٹین پروسٹیٹ-اسپیسیفک اینٹیجن (پی ایس اے) میں اضافہ پروسٹیٹ کینسر کا اشارہ دے سکتا ہے لیکن اس کے علاوہ دیگر غیر کینسر زدہ کیفیات کی نشان دہی بھی ہو سکتی ہے۔
اب محققین نے پیشاب میں ایسی درست علامات کی نشان دہی کی ہے جو انتہائی درستی کے ساتھ پروسٹیٹ کینسر کے ہونے اور اس کی شدت کی تشخیص کر سکتی ہیں۔
جرنل کینسر ریسرچ میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق کے مطابق یہ علامات (جن میں SPON2 ،AMACR، اور TMEFF2 نامی مالیکیولز شامل ہیں) پی ایس اے کے مقابلے میں پروسٹیٹ کینسر کی پیشگوئی میں زیادہ درست اور مخصوص ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کینسر کی
پڑھیں:
میکسیکو ، شاپنگ اسٹور میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک، بچے بھی شامل
میکسیکو (ویب ڈیسک) شاپنگ اسٹور میں ہونے والی آتشزدگی سے 23 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھے۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی حکام نے فرانزک میڈیکل سروس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر اموات زہریلی گیسوں سے ہوئی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہ ہوسکی تاہم کچھ میڈیا نے برقی خرابی کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ شہر کے حکام نے بتایا کہ اسٹور، جو کہ مشہور ڈسکاؤنٹ چین والڈو کا حصہ ہے، حملے کا نشانہ نہیں تھا۔