سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کی چکپترا پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا جس سے دشمن خاموش ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کی چکپترا پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کر دی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی جنون کی عکاسی کرتی ہے، اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں سے شہریوں کو خالی کروایا ہے اور وہاں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور تیار ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سکیورٹی ذرائع بھارتی فوج کی پاک فوج

پڑھیں:

مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-05-11
مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری اور گردونواح میں منشیات اور مین پوری کا کاروبار رک نہ سکا۔ نوجوان نسل نشے کی عادی بن گئی۔ سول سوسائٹی کا چیف سیکریٹری اور آئی۔جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مٹیاری ضلع کے ہیڈکواٹر شہر مٹیاری اور گردو نواح کے شہروں الہ ڈینو ساند۔ شاہپور۔ پلیجانی۔ اڈیرولعل۔ کھیبر اور کھنڈو سمیت چھوٹے بڑے گاؤں میں منشیات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے۔ مٹیاری شہر کے پیرزادہ علاقے میں ہیروئن کا کاروبار کئی سال سے جاری ہے۔ ہیروئن کا نشہ کرنے کے باعث کئی نوجوان موت کا شکار بن گئے جبکہ کئی لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ مٹیاری شہر کے باقیل پوتہ محلے میں شراب اور مین پوری کا کاروبار بھی جاری ہے جس کے باعث نوجوان نسل تیزی سے نشے کی عادی ہو رہی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
  • بی جے پی حکومت کشمیری صحافیوں کو خاموش کرانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، حریت کانفرنس
  • مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
  • بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار‘ فورسز کی وردیاں بھی برآمد
  • افغان ترجمان کے دعوے جھوٹے، وزارت اطلاعات: ایک اور بھارتی سازش بے نقاب: پاکستانی مچھیرے کو انڈین خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر سکیورٹی فورسز کی وردیاں، سمز، کرنسی لانے کو کہا، وفاقی وزرا
  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
  • خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • پنجاب : لاؤڈ سپیکر ایکٹ سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ