راولپنڈی:

عالمی یوم مزدور پر عام تعطیل کے باعث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوسکے گی جبکہ ان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ نے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری چھٹی کے باعث بانی پی ٹی ائی سے کل ملاقات نہیں ہو سکے گی، یوم مزدور پر سرکاری چھٹی کےباعث عام قیدیوں، حوالاتیوں کی بھی اڈیالہ جیل میں ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی کل سیاسی رفقا سے ملاقات کا دن مقرر تھا لیکن کل سیاسی رفقا سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے اب ملاقات اگلے ہفتے میں ممکن ہوگی۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ نے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی ہے۔

انتظار پنجوتھہ کی فہرست میں سید فخر جہان، سہیل خان، شاہد خٹک، میاں غوث، سردار اظہر طارق اور بلال عمر بودلہ بھی فہرست میں شامل ہیں اور مذکورہ رہنما کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ جمعرات کے بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقرر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی رہنماؤں کی سے ملاقات

پڑھیں:

بیٹے پاکستان آئینگے نہ کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہونگے: بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ ان کے بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی رہائی کے لیے احتجاج کی غرض سے پاکستان آنے کی خبریں سامنے آ رہی تھیں تاہم آج ذرائع نے عمران خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل میں مقدمات کی سماعت تھی جس میں عمران خان اور ان کے دو وکلاء بھی موجود تھے۔ عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے امریکا سے واپس جاچکے ہیں اور پانچ تاریخ آپ کی تحریک کی تاریخ ہے، کیا احتجاج میں آپ کے بیٹے شرکت کریں گے؟۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں وہ احتجاج کے لیے نہیں آئیں گے۔ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کئی بار واضح طور پر کہا تھا کہ دونوں بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان آئیں گے۔ تاہم آج احتجاج والی بات عمران خان نے خود ختم کردی لیکن اگر وہ والد سے ملنے کے لیے آئیں گے تو یہ ایک الگ بات ہے اور عدالت انہیں ضرور ملنے دے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے: شیخ وقاص
  • بیٹے پاکستان آئینگے نہ کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہونگے: بانی پی ٹی آئی
  • پی ٹی آئی کے 5 اگست کو احتجاج کے متعلق  راوپلنڈی کی اڈیالہ جیل سے اہم خبر
  • پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کے بعد عمر ایوب بھی نااہل ہوں گے، علیمہ خان
  • بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا ایک ہی بندہ آرڈر دیتا ہے: علیمہ خان
  • آپریشن سندور میں مودی سرکار کی ناکامی اور خاموشی پر کانگریس رہنماؤں کی کڑی تنقید
  • اسحاق ڈار ، امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک : ٹیرف باہمی وعالمی امور پر تبادلہ خیال
  • توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی
  • توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی
  • یورپ امریکہ تجارتی معاہدہ: کشیدگی کے بعد رہنماؤں کی طرف سے حمایت