شاہ رخ خان جیسا رومانٹک ہیرو کوئی نہیں لیکن ہیروئن بھی انکی ہم عمر ہونی چاہیے؛ آر ما دھون
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
فلم اسٹار آر مادھون نے ہندی سینما میں رومانوی فلمیں نہ بننے کا شکوہ کرتے کہا کہ فلم ساز سمجھتے ہیں ایسی فلمیں منافع بخش نہیں ہوتیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں آر مادھون نے کہا کہ ہم ایسی فلمیں نہیں بناتے جو بڑے عمر کے مرد و خواتین کے گرد گھومتی ہوں حالانکہ یہی لوگ سب سے زیادہ رومانوی ہوتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان سے بہتر کوئی بھی رومانوی کرادار نہیں نبھا سکتا لیکن ان کی ہیروئن بھی ان کی ہم عمر ہونی چاہیے۔
یہ خبر پڑھیں : آر مادھون اور فاطمہ ثنا شیخ کی نئی رومینٹک فلم ’ٹھرکی‘ کا نام تبدیل
ہالی ووڈ کی کلاسک فلم "As Good As It Gets" کی مثال دیتے ہوئے آر مادھون نے کہا کہ آج کل کا سینما ایکشن، سسپنس اور تھرلر پر زیادہ توجہ دیتا ہے، لیکن محبت کی سادہ اور دل کو چھو لینے والی کہانیاں بھی ناظرین کو متاثر کر سکتی ہیں۔
اداکار آر مادھون نے کہا کہ اگر یہ کہانی خاص طور پر زندگی کے تجربات اور عمر کے ساتھ جڑی ہوں جو فلم بینوں کو اپنی جانب کھینچ سکتی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ر مادھون نے کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے: شیخ وقاص
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے آنے کی تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے آنے کا فیصلہ خود کیا۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے جب فیصلہ کیا تو والد کو واضح کہا کہ وہ اجازت نہیں لے رہے بتا رہے ہیں، پروپیگنڈے سے پرہیز کیا جائے، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
بانیٔ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو روکنے سے متعلق باتیں بالکل غلط ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے قطعاً نہیں روکا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے قاسم اور سلیمان کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان نہ آئیں۔
مبینہ طور پر بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹے اپنے والد کی رہائی کی تحریک چلانے کے لیے پاکستان آنا چاہتے تھے۔