بھارت کو اشتعال انگیز بیانات دینے سے روکا جائے، شہباز شریف کا امریکا سے مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکا پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرے اور ذمے داری سے کام لے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نہ پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری، اسحاق ڈار کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کو ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا انتخاب کیا جو پاکستان کے 240 ملین لوگوں کے لیے لائف لائن ہے۔
امریکی وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی جانب سے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے مارکو روبیو کو پہلگام واقعہ کے بعد خطے میں حالیہ پیشرفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے دہشتگردی کی تمام شکلوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے 90,000 سے زائد جانوں کی قربانی دی اور اس کو 152 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا۔
مزید پڑھیے: ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں، ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی دہشتگردی بالخصوص افغان سرزمین سے سرگرم آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی، اور بی ایل اے سمیت عسکریت پسند گروپوں کو شکست دینے کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا اور حقائق سامنے لانے کے لیے شفاف، قابل اعتماد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سندھ طاس معاہدے میں کسی بھی فریق کے لیے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کی کوئی شق نہیں ہے۔
شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر تنازعہ کا پرامن حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے پاک امریکا دوطرفہ تعاون کے بارے میں وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے گزشتہ 70 سالوں میں مل کر کام کیا ہے اور دونوں فریق مزید کئی شعبوں بشمول انسداد دہشتگردی اور معاشی تعاون کو بڑھانے، معدنیات کا شعبہ میں بھی تعاون کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیق کے بغیر پاک بھارت ثالثی کی کوششیں کامیاب ہو سکتی ہیں؟
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران بڑی اقتصادی اصلاحات کی ہیں اور اس کے نتیجے میں پاکستان اب اقتصادی بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے تفصیلی بات چیت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے دونوں فریقوں کو مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو امریکی وزیر خارجہ بھارت پاک بھارت کشیدگی پاکستان شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی سیکریٹری ا ف اسٹیٹ مارکو روبیو امریکی وزیر خارجہ بھارت پاک بھارت کشیدگی پاکستان شہباز شریف مارکو روبیو شہباز شریف زور دیا کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں: شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں، میں نے سیاست کی 4 دہائیوں میں مکمل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن دیکھی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مکمل ٹرانسفارمیشن میں ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، وفاق اور صوبوں میں آئی ٹی پارکس بنائے جارہے ہیں۔ ہمارے پاس 60 فیصد نوجوان ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آپ کا شکر گزار ہوں، آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمیں تعاون دیں کہ ہم کیسے جدید ٹیکنالوجی سے اپنی زراعت بہتر کریں، 11 سے زائد ممالک کے آئی ٹی وزراء کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سہولتوں کی فراہمی کی بدولت آئی ٹی بر آمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے، پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، 2 دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہوچکی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بڑا پروگرام مرتب کیا ہے، وفاق اور صوبوں میں آئی ٹی پارکس بنائے جارہے ہیں۔