لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ یوم استحکام پاکستان کے طورپر منائیں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پاکستان ہی نہیں کینیڈا و امریکہ میں بھی سامنے آچکے ہیں، پہلگام کا واقعہ اسرائیلی موساد اور را نے ملکر کیا،جس کا ایک مقصد پاکستان پر الزام لگانا اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ایجنٹس مقبوضہ کشمیر میں آچکے ہیں، موساد غزہ کی کہانیاں مقبوضہ کشمیر میں دہرانا چاہتی ہے، وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے تحقیقات کی پیشکش کی ہے، عالمی تحقیقات صرف پہلگام ہی نہیں جعفر ایکسپریس سمیت دیگر دہشتگردی کی بھی ہونی چاہئے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں ثبوت رکھے ہیں، بھارت دیکھ لے ابھی نندن کی طرح ہر بار چائے پلا کر واپس نہیں کیا جاتا اس بار ڈنڈا استعمال ہوگا، پاک فضائیہ نے گزشتہ رات جس طرح بھارتی سازش کو ناکام بنایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔
علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ مدارس کے تیس لاکھ طلبا پاک فوج کے ساتھ ہیں، چین سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک کشیدگی کم کرانے کے لئے کوشاں ہیں، بھارت نے جو الزام لگایا ہے اس کے ثبوت دے۔ان کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان علما کونسل آئندہ جمعہ یوم استحکام پاکستان کے طورپر منائیں گے، چار مئی کو پاکستان علما کونسل کی شوریٰ بلائی گئی ہے۔

پرامن اور ذمہ دار قوم ہیں ، جنگ نہیں چاہتے: بیرسٹر علی ظفر

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاکستان علما کونسل

پڑھیں:

مادر وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ممبران جی بی کونسل

ایک مشترکہ بیان میں گلگت بلتستان کونسل کے اراکین کا کہنا تھا بھارت پاکستان کو مختلف دھمکیوں کے ذریعے ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے مگر پاکستانی قوم ان کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور قوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے ممبران ایوب شاہ، شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین، عبد الرحمن، اقبال نصیر اور حشمت اللہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پہلگام میں ہونے والے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ عالمی اداروں سے پہلگام حملے کی جلد شفاف و منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان کے برعکس بھارت ہمیشہ دہشتگردی میں ملوث رہا ہے اور اس کو فروغ بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی دھمکیاں قابل مذمت، پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ہر پاکستانی مادرِ وطن کے دفاع میں اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ملک نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم دفاع وطن کے لیے تیار ہے، بھارتی حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے خطے میں کشیدگی پیدا کر رہی ہے۔ بھارت پاکستان کو مختلف دھمکیوں کے ذریعے ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے مگر پاکستانی قوم ان کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور قوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔پاکستانی قوم اور ریاست اپنی خودمختاری، سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد اور تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مادر وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ممبران جی بی کونسل
  • 332غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ،پی اے سی نے چیئرمین پی اے آر سی غلام علی کو طلب کر لیا،پی اے آر سی مکمل طورپر کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے ، عامر ڈوگر
  • اسٹرکچرل ریفارمزپر عمل کیا جائے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست آئندہ ہفتے مقرر کرنیکی ہدایت
  • پاکستان کی ترقی و استحکام دشمن کو ہضم نہیں ہو رہا، مولانا عبد الخبیر آزاد
  • سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا ملکی سیاست اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو
  • مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا
  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق، خیبر پختونخوا بار کونسل نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا
  • استحکام پاکستان پارٹی کالاہورسمیت پنجاب بھرمیں پاورشوکرنےکافیصلہ