بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کو جہلم بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے موبائل فرانزک کے دوران بھارتی آرمی افسران کی واٹس ایپ
چیٹس اور وائس ملی ہیں، بھارت دہشت گردی کرنے ٹیرر فنانسنگ میں ملوث

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث بھارت کے حاضر سروس میجر سندیب ورما ، صوبیدار سخوندر ، حوالدار امت اوربھارتی فوج کے یونیفارم میں ملبوس آرمی افسر کی شناخت ظاہر کر دی گئی، ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس

فوج میں کوئی شخص ذاتی فائدے کے لیے سیاسی ایجنڈے کو پروان چڑھائے تو خوداحتسابی کا نظام حرکت میں آتا ہے ، جنرل احمد شریف ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرنے اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہے ، بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کو جہلم بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے موبائل فرانزک کے دوران بھارتی آرمی افسران کی واٹس ایپ چیٹس اور وائس ملی ہیں۔اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں ںے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلارہا ہے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کررہا ہے ، کچھ واٹس ایپ چیٹ پکڑی گئی ہیں جن میں بھارتی آرمی کے چار دہشت گرد افسران کی شناخت ہوئی ہے جو پاکستان میں ٹیرر فنانسنگ اور ٹیررازم میں ملوث ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ25 اپریل کو بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کو جہلم بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا، جس کے پاس سے دو موبائل فون برآمد ہوئے ، جہلم بس اسٹینڈ سے ڈھائی کلو گرام کا بم برآمد ہوا، دہشت گرد کی گرفتاری سے بھارتی آرمی کے ہینڈلرز بھی منظرعام پر آگئے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے بھارتی ہینڈلرز کی واٹس ایپ کا فرانزک جاری ہے ۔اس موقع پر انہوں نے واٹس ایپ کے پکڑے گئے وائس میسجز شرکا ء کو سنائے جن میں دہشت گرد فنانسنگ سے متعلق بات کررہے تھے اور شہریوں کے قتل عام کی بات کررہے تھے ۔انہوں نے شرکا کو اسکرین پر چار بھارتی دہشت گردوں کی شناخت دکھائی اور کہا کہ یہ چار کردار اس نیٹ ورک کو چلارہے تھے ان میں حاضر سروس میجر سندیب ورما ہے جس کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے وہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے ، دوسرا صوبیدار سخوندر ہے ، تیسرا حوالدار امت ہے ۔ انہوں نے اسکرین پر چوتھا ایک آرمی افسر بھی دکھایا جو بھارتی فوج کے یونیفارم میں ملبوس تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہینڈلر کا نام سکھوندر ہے جو بھارتی فوج میں صوبے دار ہے ، ان وائسز میں ایک بھارتی آرمی افسر خود کہہ رہا ہے کہ ہم لاہور تک کام کررہے ہیں، یہ را نہیں کہہ رہی یہ بھارتی آرمی کہہ رہی ہے ، یہ ٹیرر فنانسنگ کی ایک مثال ہے ایسے متعدد واقعات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کو جہلم میں دھماکے کے لیے چھ لاکھ روپے دیے گئے ، بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کے گھر سے ڈرون بھی برآمد ہوا اور گھر سے دس لاکھ روپے برآمد ہوئے ، اسے گرفتار کرکے اس کے موبائل کا فرانزک کیا گیا جو کہ ابھی تک جاری ہے ، اس میں سے واٹس ایپ کی متعدد چیٹس برآمد ہوئیں جن کے مطابق وہ بھارتی ہینڈلرز سے رابطے میں تھا، عبدالمجید نے ملک میں دہشت گردی کی چار کارروائیاں انجام دیں اور رقومات وصول کیں، کوٹلی میں کارروائی کے لیے اسے 60 ہزار روپے دیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کو آج سات دن گزر گئے مگر بھارت کی جانب سے زبانی جمع خرچ کی جارہی ہے اور آج تک ثبوت پیش نہیں کیے جاسکے جب کہ ہمارے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی:

انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد میں درج  کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اس کے علاوہ  5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی، جس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے بینکوں کو ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

سماعت کے دوران عدالت میں 7 ملزمان  اور تین وکلا پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم
  • وال چاکنگ پر اب دہشت گردی کے مقدمات درج ہوں گے
  • قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن:بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
  • فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی‘غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی‘تر جمان پاک فوج
  • افغان دراندازی ناکام، 3 فتنہ الخوارج دہشگرد ہلاک،ترجمان پاک فوج
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے رواں سال دہشت گردی کے نقصانات اور آپریشنز کی تفصیلات جاری کردیں
  • انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  • سرحد پار دہشت گردی ، فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع
  • سرحد پار دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع