بھارتی فوجی افسر کی دہشتگرد کو پاکستان میں حملوں کی ہدایات سے متعلق آڈیو منظر عام پر،ڈی جی آئی ایس پی آر کل دوبارہ تفصیلی بریفنگ دینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی میڈیا کو بریفنگ کے دوران دہشت گرد مجید کو ہائیر کرنے کی آڈیو چلائی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ میجرسندیپ ٹیرر فنانسنگ کی تفصیل بتا رہا ہے، یہ ہیں ریاست دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، کہتے ہیں دہشت گردی کرو اور پھر اسے اچھالو، آئی ای ڈیز کو ڈرونز کے ذریعے بھیجا جاتا ہے، دہشت گردوں کی آن لائن ٹریننگ کی جا رہی ہے, بھارتی میجر کہتا ہے لاہور سے بلوچستان تک کارروائی کر رہے ہیں، یہ را نہیں بھارتی فوج کر رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی حکومت اپنی فوج سے یہ کام کروا رہی ہے، 2024 میں صوبیدار سکھوندر نے دہشت گرد کو واٹس ایپ پر لوکیشن دی، دہشت گرد کو کہا گیا کہ وہاں تمہیں آئی ڈی ملے گی، 13 اکتوبر ضلع باغ میں فوجی گاڑی پر آئی ڈی بلاسٹ کی جاتی ہے، اس حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شدید زخمی ہوتے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس حملے کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار اس کے اکاونٹ میں بھیجے جاتے ہیں، 18 نومبر کو دہشتگردی کو آخری پیمنٹ ہوئی، 22 نومبر کو ہیڈ مرالہ میں اسے لوکیشن دی جاتی ہے، اس دوارن ڈرون کریش کر جاتا ہے، وہی ڈرون اس کے گھر سے ملتا ہے، دہشت گردی جلال پور جٹاں میں آرمی کی گاڑی پر دھماکا خیز مواد لگاتا ہے، اس دھماکے میں 4 جوان زخمی ہوئے تھے۔
ترجمان پاک فوج نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ یہ آئی ڈی لگانے پر 6 لاکھ 6 ہزار روپے دیے جاتے ہیں، 18 مارچ کو اسے کوٹلی میں آئی ای ڈی لگانے کی لوکیشن دی جاتی ہے، وہاں اسے سیکیورٹی فورسز کی لوکیشن نظر آتی ہے، وہ بتاتا ہے کہ آرمی موجود ہے میں وہاں نہیں جا سکتا، وہ آئی ای ڈی اسکول کے بچے ریکور کرتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی میڈیا خبر دیتا ہے کہ بھارتی فورسز نے بڑی دہشتگردی ناکام بنا دی، اس کام کے بھی دہشت گرد کو 60 ہزار روپے دیے جاتے ہیں، پھر دہشتگرد ایک اور آئی ای ڈی وصول کرتا ہے۔ بھارتی فوج کا جونیئر کمیشنڈ سرونگ آفیسرکہہ رہا ہے معصوموں کو نشانہ بنا، کیا یہ لوگ انسان ہیں؟ یہ ریاستی اسپانسرڈ کراس بارڈر دہشت گردی ہے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بھارتیوں کے حکم پر کاروائیاں تیز کیں۔
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں، اتنی بڑی دہشت گردی کے باوجود قوم بہادری سے کھڑی ہے، قوم روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتی ہے، پاکستان کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر کل تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، کل سوال جواب بھی لیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہم پہل نہیں کریں گے مگر بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار ہم پہل نہیں کریں گے مگر بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار ایف آئی اے کی کارروائی، اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث5 سی ڈی اے افسران گرفتار بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے علاقائی سلامتی کو خطرہ ہے، برطانوی اخبار ہم بتانے آتے ہیں عدالتوں کی کوئی اوقات نہیں، انہوں نے گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کرتے ہیں، عالیہ حمزہ ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس، آئین میں تبادلے کیلئے 2سال کی مدت نہیں دی گئی، جج آئینی بینچ بھارت بطور ریاست پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے، بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار ،ڈی جی آئی ایس پی آرنے ثبوت دنیا.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر

پڑھیں:

کیچ، گاڑی پر دھماکہ، فوجی افسر سمیت 5 اہلکار جانبحق

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیچ میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ جس میں کیپٹن سمیت پانچ فوجی جانبحق ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دشت اور مند کے درمیانی علاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ سکیورٹی فورسز کے اہلکار جانبحق ہو گئے ہیں۔ جن میں فوجی افسر بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
  • بلوچستان: فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، حملوں میں پولیس اور لیویز کے 2 اہلکار شہید
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ
  • اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ
  • بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک
  • کیچ، گاڑی پر دھماکہ، فوجی افسر سمیت 5 اہلکار جانبحق
  • پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک
  • اداکارہ تارا محمود کا والد کے سیاسی پس منظر اور دھمکیاں ملنے کا انکشاف