لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر قومی سلامتی مقرر
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک تقرری کا چارج فوری سنبھالیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پہلگام واقعہ: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر بھارتی فوج کے جنرل کی چھٹی
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، ناکام فالس فلیگ آپریشن کا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گرگیا، جنہوں نے پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کردی۔
یہ بھی پڑھیں لائن آف کنٹرول: بھارتی فوج کے 2 یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، 5 سکھ فوجی ہلاک
لیفٹیننٹ جنرل کمار کی جگہ اب لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے۔
بھارتی حکومت نے انٹیلیجنس اور سیکیورٹی فیلیئر کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا۔
7 لاکھ فوج، پیراملٹری ٹروپس، پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیز کے ہوتے ہوئے بھارتی فوج کی قیادت پہلگام حملہ کے حوالے سے مکمل ناکامی کا شکار دکھائی دی۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کردیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل کمار کی طرف سے انکار پر مودی سرکار کا منصوبہ خاک میں مل گیا۔
واضح رہے کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے فوراً بعد بھارت نے اس کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا، لیکن اب تک کوئی شواہد سامنے نہیں لا سکا۔
یہ بھی پڑھیں بھمبر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوسی ناکام، پاک فوج نے کواڈ کاپٹر مار گرایا
پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات کی وجہ سے دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، اور جنگ کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی جنرل کی چھٹی پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن مقبوضہ کشمیر وی نیوز