دشمن کا پاکستان کیخلاف پروپینگڈہ کامیاب نہیں ہوگا، علامہ جاوید اکبر ساقی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں جمعیت اسلامیہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ پروپیگنڈے اور سازشوں کے ذریعے قوم اور فوج میں دوری پیدا کر لے گا، تو یہ اس کی بھول ہے۔ قوم کا ہر فرد اپنے محافظوں کے ساتھ ہے، اور وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کیلئے متحد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت اسلامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ غلام اکبر ساقی نے لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم ایک کڑے امتحان سے گزر رہی ہے، لیکن پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کے درمیان رشتہ ایمان، وفاداری اور تحفظِ وطن پر مبنی ہے، جو ناقابلِ شکست ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مفتی نصراللہ عزیز مرکزی رہنما جمیعت اہلحدیث، علامہ ڈاکٹر بدر منیر مجددی سیفی مرکزی صدر علماء و مشائخ رابطہ کونسل پاکستان، صوبائی صدر غلام اکبر سیال ایڈووکیٹ پنجاب اور آغا قاسم علی عرفانی مرکزی رابط سیکرٹری بھی موجود تھے۔ علامہ غلام اکبر ساقی نے کہا کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ پروپیگنڈے اور سازشوں کے ذریعے قوم اور فوج میں دوری پیدا کر لے گا، تو یہ اس کی بھول ہے۔ قوم کا ہر فرد اپنے محافظوں کے ساتھ ہے، اور وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کیلئے متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکیاں، بٹگرام واقعے کو عالمی سطح پر اچھالنے کی کوششیں، اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشیں دراصل ایک بڑی جنگی نفسیات کا حصہ ہیں۔ لیکن ہم دشمن کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان نہ جھکا ہے، نہ جھکے گا۔ ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتوں نے اقوام متحدہ کو ایک غیر موثر ادارہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں معصوموں کی نسل کشی اور عالمی خاموشی انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج نے ہمیشہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے، اور اب بھی اگر دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا، تو پوری قوم اپنی افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔
جمعیت اسلامیہ پاکستان کے صوبائی صدر غلام اکبر سیال ایڈووکیٹ نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس (APC) بلائی جائے، جس میں تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر قومی بیانیہ مضبوط کیا جائے۔ "ہمیں دشمن کی چالوں کا جواب صرف اور صرف قومی یکجہتی، دانشمندی اور شعور سے دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام اتحاد سے ہوا، بقاء بھی اتحاد میں ہے۔ فوج اور قوم ایک جسم کی مانند ہیں۔ ہماری صفوں میں کسی قسم کی دراڑ ڈالنے والے عناصر کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر صوبائی صدر غلام اکبر سیال نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وطن کے دفاع اور استحکام کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور قومی وحدت کو فروغ دیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ پاکستان پاکستان کے غلام اکبر نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
پاک فوج کے ہوتے ہوئے سرحد پر کشیدگی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی ہے، لیکن ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں، دشمن حملہ کرنے سے قبل 10 بار سوچے گا، افواج پاکستان ہر وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہمیں اختلافات بھلا کر پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، پاکستان کے عوام اور فوج میں اتنی صلاحیت ہے کہ دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں