ہمارے مزدور قومی ترقی کے اصل محرک ہیں ،وزیر تجارت
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے کہاہے کہ ہمارے مزدور قومی ترقی کے اصل محرک ہیں ،ہم جامع اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یومِ مزدور کے موقع پر میں اٴْن محنتی مردوں اور عورتوں کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جن کی انتھک کاوشیں ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔
انہوںنے کہاکہ محنت کا وقار ایک مضبوط اور خوشحال قوم کی بنیاد ہے، ہمارے مزدور، چاہے وہ صنعت، زراعت، تجارت یا خدمات کے شعبے سے وابستہ ہوں، قومی ترقی کے اصل محرک ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزارتِ تجارت اس بات پر کاربند ہے کہ ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہو، باعزت روزگار اور منصفانہ تجارت کے مواقع میں اضافہ ہو۔(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ہم جامع اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ افرادی قوت کی مہارتوں میں اضافہ کیا جا سکے، مقامی صنعتوں کو فروغ دیا جا سکے، اور برآمدی صلاحیت کو وسعت دی جا سکے جس کا براہِ راست فائدہ ہمارے مزدور طبقے کو پہنچے گا۔
انہوںنے کہاکہ آئیے ہم سب پاکستان بھر کے ہر مزدور کے لیے مساوات، انصاف اور احترام کی اقدار کو ایک بار پھر اپنا عزم بنائیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوںنے کہاکہ ترقی کے
پڑھیں:
وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی۔ وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ روز تہران میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے تجارت میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے، برآمدات و درآمدات کے امکانات میں اضافہ، کمپلائنس، ثقافتی تبادلے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر مشاورت کی۔یہ ملاقات اسلام آباد اور تہران کی جانب سے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی جاری کوششوں کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔