وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں کے ساتھ ’سوہنی دھرتی‘ گا کر داد سمیٹ لی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسکرین گریبز
گزشتہ روز وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبۂ پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز کردیا۔
’لیپ اسکیم‘ کے دوبارہ آغاز سے متعلق شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات سمیت ان کے اہلِ خانہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مذکورہ تقریب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متعدد تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی گئیں جن میں سے ایک نے نیٹیزنز کی خصوصی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
ویڈیو میں مریم پنجاب کو طالبات کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
مریم نواز شریف نے اس موقع پر طالبات کے ساتھ ہم آواز ہو کر ملی نغمہ ’سوہنی دھڑتی اللّٰہ رکھے، قدم قدم آباد‘ گایا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اس ویڈیو کو ہزاروں بار لائیک جبکہ سیکڑوں صارفین اس پر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔
تعریفوں پر مبنی کئی کمنٹس میں صارفین کا کہنا ہے کہ مریم نواز ناصرف خود ایک جاذبِ نظر، کامیاب خاتون سیاستدان ہیں بلکہ ان کی آواز اور ذوق بھی بہترین ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
ضلعی سرکاری ہسپتالوں میں اینجو پلاسٹی کا آغاز، ہر مریض کو دہلیز پر سہولت دینگے: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے ہر ضلع میں امراض دل کے علاج کا وعدہ پورا کردیا۔ پنجاب میں ضلع کی سطح پرسرکاری ہسپتالوں میں اینجو پلاسٹی کا آغاز ہوگیا۔ امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لئے 16 اضلاع میں کیتھ لیب قائم ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں اٹک، جہلم، میانوالی، قصور، جھنگ، وہاڑی، بہاولنگر اور لیہ میں کیتھ لیب قائم ہوں گی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، خانیوال، راجن پور، بھکر، چکوال، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں بھی کیتھ لیب بنائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کیتھ لیب کے لئے ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی کا آغاز ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر بہترین انٹرنیشنل کارڈیالوجسٹ کی خدمات طلب کرلی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس، ایم ڈی اور امریکن بورڈ آف کارڈیالوجی سے ڈپلومہ کرنے والے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے گا۔ کیتھ لیب میں کارڈیالوجی کے تجربہ کار میڈیکل افسر اور نرس بھی رکھی جائیں گی۔ کیتھ لیب میں میڈیکل ایمجنگ ٹیکنالوجسٹ اور کیتھ لیب ٹیکنالوجسٹ بھی موجود ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے لئے بہترین کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے کارڈیالوجسٹ، میڈیکل آفیسرز، نرسز اور ٹیکنالوجسٹ پراسیس کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اضلاع میں کیتھ لیب بننے سے اینجو پلاسٹی کے لئے مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ ہر ضلع میں مرحلہ وار کیتھ لیب بنائیں گے، مریضوں کو فوری ریلیف ممکن ہوگا۔ ڈسٹرکٹ کی کیتھ لیب میں ناصرف بہترین ڈاکٹر بلکہ عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔ ہر مریض کو علاج کی بہترین سہولیتیں گھر کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت ہوئی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی تعلیم میں بین الاقوامی اشتراک کیا گیا۔ برٹش کونسل اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں معاہدہ ہوگیا۔ برٹش کونسل اور محکمہ خصوصی تعلیم کے درمیان LOI پر دستخط کیے گئے۔ معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن کو حکومت پنجاب کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ برٹش کونسل نے خصوصی تعلیم میں تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ سکول کنیکٹ پروگرام کے تحت نمایاں سکولوں کے سربراہان کو ایوارڈز آف ایکسیلنس بھی دیئے گئے۔ ثانیہ عاشق نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اساتذہ کے لیے بین الاقوامی تربیتی تبادلہ پروگرام ناگزیر ہے۔ آٹزم اور شمولیاتی تعلیم کے لیے برطانیہ کے تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں۔ ہر بچے کو تعلیم، صحت اور باوقار زندگی دینا مریم نواز کا مشن ہے۔ جیمز ہیمپسن نے کہا کہ خصوصی بچوں کے لیے پنجاب میں بااختیار بنانے کی نئی راہ متعین کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے۔