بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، سفارتی محاذ پر کوششیں تیز ہوئی ہیں ، دوست ممالک رابطے میں ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، بھارتی میڈیا رو رہا ہے پر کوئی بات نہیں سن رہا، ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سفارتی محاذ پر کوششیں تیز ہوئی ہیں، رابطے بڑھے ہیں، دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی۔عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے آپریٹ کرنے سے باز رہے، بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم، سوشل میڈیا کا حل ضرور نکالیں گے، بھارتی فلمیں نہ چلانے کا فیصلہ درست تھا، بھارتی گانے مکمل طور پر بند کیے جاچکے ہیں۔
وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام کی شفاف انکوائری کا کہا ہے، بھارتی میڈیا رو رہا ہے پر کوئی بات نہیں سن رہا، بھارتی میڈیا کو عالمی سطح پر بری طرح ناکامی ہوئی، ہمارا سلوگن ہے، ہم تیار ہیں، آزمانہ نہیں، بہار میں کاسٹ سسٹم پر مردم شماری کرائی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پہلگام پر اظہار افسوس کیا، جعفر ایکسپریس سانحے پر بھارت کیوں خاموش رہا؟۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامبانیوں کا سب سے پیارا کتا مر گیا، ملک میں سوگ کا سماں امبانیوں کا سب سے پیارا کتا مر گیا، ملک میں سوگ کا سماں پہلگام حملے کی تحقیقات کی پٹیشن بھارتی سپریم کورٹ سے مسترد وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر بات چیت پاکستان نے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دیدی شہر اقتدار میں تیز آندھی اور بارش سے دن میں اندھیرے کے بسیرے ،این ڈی ایم اے نے بھی ایڈوائزری جاری کر دی مزدروں کا عالمی دن ، پاکستان میں سعودی سفارتخانے کا مملکت میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کو خراج تحسین TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عطا تارڑ

پڑھیں:

اگلے 36 گھنٹے اہم، بھارت کی کسی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: عطا اللہ تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے آئندہ 24 سے 36 گھنٹے انتہائی اہم ہیں,  مستند اطلاعات کے مطابق بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے خبردار کیا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان یقینی اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے اور بھارت کا خطے میں منصف، مدعی اور جلاد بننے کا کردار مسترد کرتا ہے۔

2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں۔ پاکستان نے شفاف، آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی ہے اور کسی بھی جنگی اقدام کے نتائج کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر حملے کی کوشش بھارت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام واقعہ کا ذمہ دار بھارت خود ،پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے،عطاء تارڑ
  • انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا، عطا تارڑ
  • بھارتی حملے کا خطرہ برقرار ہے لیکن ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں‘ عطا تارڑ
  • بھارتی حملے کا خطرہ برقرار ہے لیکن ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں: عطا تارڑ
  • بھارت کی دھمکی سنجیدہ لے رہے ہیں، مسلح افواج ہر وقت تیار رہتی ہیں، عطا تارڑ
  • سرفراز بگٹی کا بھارت کو فنٹاسٹک ٹی کا طعنہ، اس بار مختلف تواضع کی دھمکی
  • 24 سے 36 گھنٹے اہم، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، عطا تارڑ
  • اگلے 36 گھنٹے اہم، بھارت کی کسی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: عطا اللہ تارڑ
  • ’چیز از فنٹاسٹک‘، اضافی پنیر نہ ملنے پر مہمان نے شادی ہال میں بس گھسیڑ دی