پاکستان نے کراچی اور لاہور کی فضائی حدود جزوی طور پر بند کر دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ایوی ایشن حکام نے کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجنز (ایف آئی آرز) میں فضائی حدود کے مخصوص حصوں کو ایک ماہ کے لیے عارضی طور پر بند کردی ہے ۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے متعلق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے ایک تازہ نوٹم بھی جاری کردیا ہےجس کے مطابق دونوں شہروں میں فضائی حدود کے مخصوص حصے یکم مئی سے 31 مئی 2025 تک روزانہ صبح 4:00 بجے سے صبح 8:00 بجے تک بند رہیں گے۔
پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
ایوی ایشن ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے تاہم، کمرشل فلائٹ آپریشن متبادل راستوں سے جاری رہے گا، اور ایئر ٹریفک کنٹرولرز اس کے مطابق ہوائی جہاز کی رہنمائی کریں گے تاکہ ہموار آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکام نے اس بات پر زور دیا کہ پروازوں کا شیڈول بڑے پیمانے پر غیر متاثر رہے گا، اور جزوی پابندیوں کے باوجود پروازیں معمول کے مطابق چلنے کی توقع ہے۔اس سے قبل، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد، گلگت اور اسکردو کے درمیان چھ راؤنڈ ٹرپ پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔
آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے وینیو کا اعلان کردیا
یادرہے کہ پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیاتھا کہ آج سے پہلے، بدھ کے روز پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے تیز اور بروقت ردعمل نے چار بھارتی رافیل لڑاکا طیاروں کو بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق، 29/30 اپریل کی رات، چار بھارتی رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر کی فضائی حدود میں بھارتی جغرافیائی حدود کے اندر گشت کیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
بھارت کا پاکستانی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ
بھارت نے پاکستانی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر نے فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کی طرف سے یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے سے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔
بھارتی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ یہ پابندی 30 اپریل سے 23 مئی تک نافذ رہے گی۔
یہ بھی پڑھیے: فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کی 800 سے زائد پروازیں متاثر، تاشقند اور الماتی پرواز معطل
خبررسان ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس پابندی کا اثر پاکستانی ایئرلائن انڈسٹری پر بھارتی ایئرلائنز کے مقابلے میں نسبتاً کم ہو گا، کیونکہ پاکستان سے صرف قومی ایئر لائن پی آئی اے ہی بھارتی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے کوالالمپور جاتی ہے۔ بھارت کو پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے بعد یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے منگل کے روز اعلان کیا تھاکہ وہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بھارتی فضائی حدود سے اجتناب کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ایک دہشتگردانہ حملے میں ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے سبب گزشتہ ہفتےپاکستان نے بھارتی ملکیت یا زیرِ انتظام ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند اور تمام تجارتی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔
یہ فیصلہ اس سے ایک روز قبل بھارت کی طرف سے ایسے ہی اقدامات کے بعد سامنے آئے تھے جن میں پاکستان کے شہریوں کی بے دخلی اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی شامل تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پہلگام پی آئی اے فضائی حدود کشیدگی