اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں تندو تیز ہواؤں اور  بارش نے کئی روز سے جاری ہیٹ ویوو کا خاتمہ کردیا ہے۔ شدید تیز ہواؤں کے سبب مختلف عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ جبکہ سیاہ گھنگھور گھٹاؤں کی وجہ سے اسلام آباد میں شام سے پہلے ہی اندھیرا چھا گیا۔

طوفان بادوباراں اس قدر شدید تھا کہ  انتظامیہ کو جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کرنا پڑی۔جبکہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے 5 مئی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سبب  کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا ، میانوالی ،چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، مردان ،کرم، گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر، سکھر، میرپورخاص، خیرپور، تھرپارکر، سانگھڑ، عمرکوٹ، ژوب، خضدار، موسیٰ خیل اور بارکھان میں بھی وقفے وقفے سے گردآلود ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، یکم سے 4 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی پیشگوئی کر دی، یکم مئی سے 4 مئی تک بالائی، وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، یکم سے 4 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے چند علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 30 اپریل کی شام مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، آزاد کشمیر، اسلام آباد، جہلم، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، مانسہرہ، کوہاٹ، پشاور، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر کا موسم خوشگوار ہونے کی نوید سنا دی
  • راولپنڈی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • آج سے 4 مئی تک اسلام آباد، مری، گلیات میں بارش کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟
  • محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی نوید سنا دی
  •   محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی پیشگوئی کر دی
  • مغربی ہوائیں کل ملک میں داخل: 4 مئی تک آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان
  • سندھ کے کئی مقامات پر شدید گرمی، مئی کے پہلے ہفتے بارش کا امکان
  • کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان