شہر اقتدار میں تیز آندھی اور بارش سے دن میں اندھیرے کے بسیرے ،این ڈی ایم اے نے بھی ایڈوائزری جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)شہر اقتدار میں تیز آندھی اور بارش سے دن میں اندھیرا چھا گیا جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی آج سے 5 مئی تک ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر ایدوائزری کے مطابق خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، شمالی مشرقی بلوچستان اور سندھ کے چند اضلاع میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔بالائی پنجاب میں راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت لاہور اور مضافاتی علاقوں میں بارش جبکہ جنوبی پنجاب میں ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے علاقوں میں آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔ بلوچستان میں قلات، کوئٹہ اور قریبی اضلاع جبکہ انرون سندھ سکھر ، میرپور خاص اور تھرپارکر میں آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور عوام سے التماس ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں بارش کے دوران سفر سے گریز کریں۔اعلامیے کے مطابق سفر کرنے سے پہلے موسم کی اپ ڈیٹس کے بارے میں آگاہ رہنے کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمزدروں کا عالمی دن ، پاکستان میں سعودی سفارتخانے کا مملکت میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کو خراج تحسین مزدروں کا عالمی دن ، پاکستان میں سعودی سفارتخانے کا مملکت میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کو خراج تحسین ملک میں بجلی کی خریدوفروخت کیلئے آزاد مارکیٹ کا نیا نظام لاگو، صارفین اپنی مرضی سے بجلی خریدیں گے بھارتی پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا مشن، پاکستانی سفیر عالمی محاذ پر سرگرم پہلگام فالس فلیگ،بی بی سی نے پہلگام واقعہ میں بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا پہلگام فالس فلیگ آپریش: ’’ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھےگا: شاہد خاقان عباسی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈی ایم اے آندھی اور میں تیز

پڑھیں:

پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے. امریکی جریدے کا انتباہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 ) پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے امریکی جریدے”واشنگٹن پوسٹ“ کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے جریدے نے خبر دار کیا کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک جا سکتا ہے واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50 ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا.

(جاری ہے)

دوسری جانب پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز تک ملک میں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق04مئی تک راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاﺅالدین، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس کے علاوہ لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے سسٹم کے ملک میں داخل ہوگیا جس سے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور بارشیں ہوسکتی ہیں خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ کچھ اضلاع اور بالائی مقامات پر تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کا سامنا رہے گا جب کہ بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے پشاور سمیت صوبے کے دیگر شہر کرم، اورکزئی اور مہمند کے کچھ مقامات پر تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی شہر پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے اس کے علاوہ شہر میں ہوا کی نمی کا تناسب 22 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے صوبے کے دیگر اہم علاقوں میں بھی شدید گرمی متوقع ہے.

ادھر کالام میں کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جب کہ سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی آئی خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے علاوہ ازیں چترال میں 33، تیمرگرہ میں 39، میرکھنی میں 35، بنوں میں 44، بالاکوٹ میں 38اور تخت بائی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت جا سکتا ہے. محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ گرمی کی شدت سے بچا جا سکے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.4گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کراچی میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے.

متعلقہ مضامین

  • بھارتی پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا مشن، پاکستانی سفیر عالمی محاذ پر سرگرم، ملاقاتیں جاری
  • تیز ہوائیں، آندھی ، آج سے 5 مئی تک غیر متوقع موسمی صورتحال کی ایڈوائزری جاری
  • فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے کسی کا انتظار نہیں کریں گے، برطانیہ
  • ڈاکٹر محمد راغب نعیمی سٹیٹ بینک کی شریعہ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین مقرر
  • پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے. امریکی جریدے کا انتباہ
  • بیرون ملک مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں، بیرسٹر سلطان
  • پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے: امریکی اخبار نے خبردار کر دیا
  • پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری
  • ہر کمال کو زوال ہے