مریم نواز کا عالمی یوم مزدور پر محنت کشوں کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
مریم نواز — فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم مزدور پر محنت کشوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
عالمی یوم مزدور پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کان کنوں اور کارکنوں کی صنعتی خدمات کو سراہا اور عالمی یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں کے لیے تقریباً 84 ارب روپے کے مجموعی پیکیج کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ کے ذریعے کان کن اور ورکرز 3 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے، بینک کارڈ کے ذریعے ورکر کیش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور لیبر ڈے انعامات سمیت 13 دیگر فوائد حاصل کر سکیں گے۔
چیئرمین این آئی آر سی شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے قصور اور سرگودھا میں 50، 50 بیڈز کے سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کے افتتاح پر مزدوروں کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کےلیے رحیم یار خان میں 50 بیڈ کا سوشل سیکیورٹی اسپتال بنائیں گے۔ ورکرز کے لیے 3 شہروں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویلنس سینٹر بنائیں گے۔ لاہور میں محنت کشوں کےلیے اپنی نوعیت کا پہلا 200 بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ واربرٹن میں نئی لیبر کالونی اور ملتان میں فیز 2 بنائیں گے، فیکٹریوں میں خواتین ورکرز کی سہولت کےلیے 300 ڈے کیئر سینٹر بنارہے ہیں، پہلی مرتبہ پنجاب بھر میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جارہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ورکرز کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عالمی یوم مزدور محنت کشوں کے مریم نواز بنائیں گے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔