WE News:
2025-08-01@18:42:27 GMT

عالمی یوم مزدور پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پیغام

اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT

عالمی یوم مزدور پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پیغام

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یکم مئی کو قربانی، ہمت اور جدوجہد کا روشن باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن محنت کشوں کی عظمت کی یاد دلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم مزدور: پاکستان کی عدالتوں نے آجر و اجیر کے تعلق میں توازن پیدا کیا، چیف جسٹس

عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے ہر مزدور، کاریگر اور محنت کش کو سلام پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ صرف آج ہی کے دن نہیں بلکہ ہم مزدوروں کے ساتھ ہر دن کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیے: یوم مزدور کیوں منایا جاتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ محنت کش رزقِ حلال کما کر معیشت کو مضبوط کررہے ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کی جدوجہد لائق تحسین ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی یوم مئی یوم مئی پر محسن نقوی کا پیغام.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی یوم مئی یوم مئی پر محسن نقوی کا پیغام یوم مزدور محسن نقوی

پڑھیں:

زائرین کے زمینی سفر پر پابندی ناانصافی، وزیر داخلہ مستعفی ہوں، سہیل اکبر شیرازی

کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ وزارت داخلہ کا فیصلہ عوام دشمن، مذہبی آزادی پر قدغن اور ہزاروں زائرین کیلئے مشکلات کا باعث ہے۔ ہم اس پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ زائرین کے زمینی راستے سے زیارات پر پابندی ناانصافی ہے۔ وزارت داخلہ کا فیصلہ عوام دشمن، مذہبی آزادی پر قدغن اور ہزاروں زائرین کے لئے مشکلات کا باعث ہے۔ ہم اس پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ فوری مستعفی ہوں۔ کوئٹہ میں شہداء چوک کے مقام پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیارات مقدسہ کے لئے زمینی راستہ اختیار کرنا پاکستانی زائرین کا آئینی، مذہبی اور انسانی حق ہے۔ حکومت کی جانب سے ایران زیارات پر زمینی راستے کی بندش ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کا فیصلہ عوام دشمن، مذہبی آزادی پر قدغن اور ہزاروں زائرین کے لئے مشکلات کا باعث ہے۔ ہم اس پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور موجودہ وزیر داخلہ کی کارکردگی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ اس اہم منصب کے اہل نہیں ہیں۔ وزیر داخلہ فی الفور مستعفی ہوں، اور ان کی جگہ کوئی باصلاحیت، دیانت دار اور مذہبی طبقات کا احترام کرنے والا فرد تعینات کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا ہے کہ اگر زائرین کے حقوق پر قدغن نہ ہٹائی گئی تو مجلس وحدت مسلمین پاکستان عوام اور زائرین کے ساتھ مل کر احتجاج کا دائرہ وسیع کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی خدشات، بلوچستان بھر میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • زائرین کو سفر سے روک کر وزیر داخلہ نے اپنی ناکامی کا اعلان کیا ہے، لشکری رئیسانی
  • وفاقی وزیر داخلہ کی صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے کی مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت
  • زائرین کے زمینی سفر پر پابندی ناانصافی، وزیر داخلہ مستعفی ہوں، سہیل اکبر شیرازی
  • علامہ راجہ ناصر عباس نے زائرین کا مسئلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں اٹھادیا، محسن نقوی طلب
  • بھارتی وزیر داخلہ کا بیان من گھڑت باتوں سے بھرپور ہے؛ ترجمان دفتر خارجہ
  • حکومت نے کم از کم ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کر دیا
  • قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس، زائرین کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی طلب
  • وزیراعظم شہباز شریف کا انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام
  • ’’لوک سبھا‘‘ کارروائی نظر میں مناسب وقت پر ردعمل دیں گے: دفتر خارجہ