جاوید اختر کو پاکستانی فنکاروں پر پابندی کا بیان مہنگا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
بھارت کے معروف کہانی کار اور نغمہ نگار جاوید اختر نے گزشتہ روز پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں پابندی کے حق میں بیان دیا تھا۔
جس پر اداکارہ مشی خان نے جاوید اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سوچ جان کر افسوس ہوا۔
انھوں نے جاوید اختر کو یاد دلایا کہ جب آپ پاکستان آئے تھے تو کتنی عزت دی گئی، بڑے بڑے فنکار آپ کے قدموں میں بیٹھ گئے تھے۔
اداکارہ مشی خان نے کہا کہ آج آپ کی اصلیت سامنے آگئی، آپ سخت دل اور چھوٹی سوچ کے مالک ہیں۔
مشی خان نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی بھی نہیں ہے، کوئی پابندی لگاتا ہے تو لگائے۔ ہمیں فرق نہیں پڑتا۔
اداکارہ منشا پاشا نے بھی جواب اختر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایمانداری کی بات یہ ہے کہ قصور ہمارا ہی ہے۔ ہمیں اپنی عزت نفس کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ جاوید اختر نے ایک انٹرویو میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے کبھی بھارتی فنکاروں کو اہمیت نہیں دی حالانکہ نصرت فتح علی خان، غلام علی اور دیگر فنکاروں کو بھارت میں خوب پذیرائی ملی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی فنکاروں جاوید اختر اختر کو کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیار پر پابندی عائد، بل سینیٹ سے منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ میں بائیولوجیکل اور مہلک ہتھیارکنونشن عملدرآمد بل منظور کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹ میں منظور کئے گئے بل کے تحت پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیار پر پابندی عائد ہوگی، کوئی شخص مہلک ہتھیار تیار ، ذخیرہ، ٹرانسپورٹ ، امپورٹ اور ایکسپورٹ نہیں کرےگا۔
ذرائع کے مطابق بل کا اطلاق ہر پاکستانی اور ہر اس شخص پرہوگا جوپاکستانی حدود میں جرم یا پاکستان کےخلاف جرم کرے، بل کا اطلاق پاکستانی علاقے میں موجود غیر ملکی پر بھی ہوگا۔
بل کے تحت کوئی شخص ایسا مواد یا ٹیکنالوجی حاصل نہیں کرےگا جوبائیولوجیکل ہتھیاربنانے میں استعمال ہو، مہلک ہتھیار تیار، ذخیرہ، ٹرانسفرکرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔اس کے علاوہ سینٹرل اتھارٹی پر امن مقاصد کےلئے اس کے استعمال کے حوالے سے اجازت دےگی۔
لاہور؛ دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، 5افراد جاں بحق
مزید :