کراچی:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف فیشن برانڈ کی 10کروڑ سے زائد مالیت کی مبینہ ٹیکس چوری پکڑلی اور 4 آؤٹ لیٹس سیل کردیا۔
 

ایف بی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیشن برانڈ 10کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا اور ایف بی آر ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں برانڈ کے 4 آؤٹ لیٹس سیل کردیے ہیں۔

ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ فیشن برانڈ Sowears ٹیکس چوری، آمدنی چھپانے اور بیرون ملک خفیہ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث بھی پایا گیا ہے اور 2018 سے پوائنٹ آف سیل کو جان بوجھ کر ایف بی آر سے منسلک نہیں کیا، جس سے قومی خزانے کو10 کروڑ روپے سے زائدکا نقصان پہنچایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ برانڈ کی لکی ون، ڈالمین مال، اوشین مال اور صائمہ مال سمیت 4 آوٹ لیٹس کو سیل کردیا گیا ہے اور  ٹیم نے سائٹ صنعتی علاقے میں واقع فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا ہے۔

کارروائیوں کے حوالے سے کہا گیا کہ ٹیم نے دوران چھاپہ کاروباری ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مذکورہ برانڈ دبئی اور امریکا میں بھی کاروبار کررہا تھا، جس کی آمدنی پاکستان میں ظاہر نہیں کی گئی اور ان غیر ظاہرشدہ غیر ملکی ٹرانزیکشنز کی وجہ سے منی لانڈرنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایف بی آر نے مزید کہا کہ مذکورہ فیشن برانڈ نےآمدنی کو غیر قانونی بینک اکاؤنٹس اور خفیہ کمپنیوں میں منتقل کیا، جس پر انکم ٹیکس آرڈیننس اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیشن برانڈ ٹیکس چوری ایف بی آر

پڑھیں:

لاہور: اپنے ہی گھر سے چوری کے الزام میں خاتون اور اس کا دوست گرفتار

فائل فوٹو۔

لاہور میں اپنے ہی گھر سے چوری کے الزام میں خاتون اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان میانوالی میں واردات کر کے لاہور پہنچے تو بابو صابو ناکے پر پکڑے گئے۔ 

پولیس کے مطابق خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کی۔ خاتون اور اس کے دوست سے 3 تولے زیورات اور 6 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار خاتون اور اس کے دوست پر میانوالی میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کی کارروائیاں، مشہور فیشن برانڈ کی ٹیکس چوری پکڑ لی، 4آوٹ لیٹس سیل
  • لاہور: اپنے ہی گھر سے چوری کے الزام میں خاتون اور اس کا دوست گرفتار
  • بڑے کاروباری شعبوں میں ساڑھے 700 ارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف
  • ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
  • شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
  • روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد نے محمد اشتیاق کیانی برانڈ ایمبیسڈر روڈن انکلیو کو لاہور کے ایس ایل میں بھیج دیا
  • مشہور ٹک ٹاکر کا شوہر کے ہاتھوں خوفناک انجام؛ گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا
  • یہ واقعی پاگل پن تھا! رانی مکھرجی کی خفیہ شادی سے متعلق فیشن ڈیزائنر کا انکشاف
  • ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں ،ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر9افراد گرفتار