رانی مکھرجی کی خفیہ شادی سے متعلق اہم انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
بھارت کے مشہور ڈیزائنر سبیاساچی نے بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی خفیہ شادی کے رازوں سے پردہ اٹھادیا۔
برسوں ڈیٹنگ کی قیاس آرائیاں سامنے آنے کے بعد اداکارہ رانی مکھرجی اور آدتیہ چوپڑا نے 21 اپریل 2014 کو اٹلی میں خفیہ طور پر شادی کی تھی جس کی تصاویر بھی آج تک سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر نہیں کی گئیں۔بعد ازاں جوڑے کے ہاں بیٹی ادیرا کی پیدائش 2015 میں پیدا ہوئی تھی۔
حال ہی میں رانی مکھرجی کا عروسی لباس ڈیزائن کرنے والے اور بھارت کے مشہور ڈیزائنر سبیا ساچی نے شادی سے متعلق چند معلومات شیئر کی ہیں۔یوٹیوب چینل پر دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سبیاساچی سے بالی وڈ کی سب سے مزے کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا ؟
اس پر ڈیزائنر نے جواب دیا، مجھے سب سے زیادہ رانی مکھرجی کا سوٹ ڈیزائن کرنے میں مزہ آیا جس کی تصاویر بھی انہوں نے کبھی جاری نہیں کیں لیکن درحقیقت یہ ایک دیوانہ وار شادی تھی، ادتیہ چوپڑا ، کرن جوہر اور میں بہت افراتفری کا شکار تھے لیکن رانی مکھرجی بہت پرسکون تھیں۔
سبیا ساچی نے انکشاف کیا ہے کہ رانی مکھرجی نے اپنی شادی کا لباس بنانے کے لیے صرف ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی تھی، رانی میرے پاس شادی سے چند روز قبل لنچ کیلئے آئی تھیں جس دوران اس نے بتایا کہ اس کی شادی ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رانی مکھرجی
پڑھیں:
پورٹ قاسم اتھارٹی میں 185 ارب حکومت سے منظور کرائے بغیر خرچ کرنے اور زمین پر قبضے کا انکشاف
پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی نے مالی سال دوہزار انیس۔۔بیس اور دوہزار بیس۔اکیس کےلئے ایک سو پچاسی ارب روپے کا بجٹ وفاقی حکومت سے منظور کرائے بغیر خرچ کیا۔یہ عمل قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
کمیٹی کا اجلاس کنوینئر معین عامر پیرزادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت میری ٹائم افیئرز سے متعلق سنگین آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری میری ٹائم افیئرز نے کہا کہ اب قواعد میں ترمیم ہو چکی ہے اور بجٹ وفاقی حکومت سے منظور کیا جاتا ہے، اب تمام بجٹ ضوابط کے مطابق منظور ہو رہے ہیں اور تنظیم کی کارکردگی بھی تسلی بخش ہے۔
تاہم کمیٹی کے کنوینئر معین عامر پیرزادہ نے واضح کیا کہ بے ضابطگی بہرحال ہوئی ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ معاملے پر مکمل آڈٹ کیا جائے۔
کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اُس وقت کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کو وارننگ جاری کرنے کی سفارش کے ساتھ معاملہ نمٹا دیا۔
دوسری جانب اجلاس میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی زمین پر قبضے کا بھی انکشاف ہوا، آڈٹ حکام نے بتایا کہ بینظیر گلشن اسکیم میں 35 ملین روپے مالیت کی زمین پر برسوں سے قبضہ ہے اور تاحال واگزار نہیں کرائی جا سکی۔
سیکرٹری میری ٹائم افیئرز کے مطابق زمین پر سیلاب متاثرین نے عارضی طور پر رہائش اختیار کی تھی، جنہیں ہٹانے کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر رینجرز کے ساتھ ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
زمین پر اس وقت 30 سے زائد خاندان آباد ہیں، جو تقریباً 70 ایکڑ پر قابض ہیں، کمیٹی نے تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے اور زمین واگزار کرانے کی ہدایت دی ہے۔