وزیراعظم آفس کی ویب سائٹ ہیک کرنے کا بھارتی دعوٰی مسترد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: بھارتی ہیکرز کی جانب سے وزیراعظم آفس کی ویب سائٹ ہیک کرنے کا دعوٰی مسترد کردیا گیا۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم آفس کی ویب سائٹ محفوظ ہے اور ویب سائٹ کی ہیکنگ اور ڈیٹا لیک کا دعویٰ جھوٹا اور من گھڑت ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ہیکرز کے دعوے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور بھارتی ہیکرز نے جس خط کی چوری کا دعویٰ کیا اس کا بھی حقیقت سےکوئی تعلق نہیں،سوشل میڈیا پر موجود اِس خط کو وزرات اطلاعات پہلے ہی جعلی قرار دے چکی ہے۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
دوسری جانب سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم پاکستانی ویب سائٹس کی ہیکنگ کا منفی پروپیگنڈہ فالس فلیگ آپریشن کا حصہ ہے اور ایسا منفی پروپیگنڈہ بھارتی سائبر گروپس کی طرف سے پھیلایا جا رہا ہے جبکہ بھارتی دعوؤں کا مقصد پاکستانی اداروں کو بدنام کرنا اور عوام میں بے چینی پھیلانا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم آفس سمیت تمام اہم اداروں کے سائبر سسٹمز مکمل طور پر محفوظ اورفعال ہیں۔
ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی
پاکستان کے سائبر ڈیفنس نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا چکا ہے اور قومی ادارے پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے تحفظ کیلئے پوری طرح متحرک ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ویب سائٹ
پڑھیں:
بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔ پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کر لیا۔