کراچی: ایم 9 موٹروے پر شارٹ سرکٹ کے باعث پلاٹ میں رکھا گیا سامان جل گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں ایم 9 موٹروے پر پنجاب بس اڈے کے قریب ہائی ٹیشن وائر میں شارٹ سرکٹ کے باعث پلاٹ میں رکھا گیا سامان مکمل طور پر جل گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ایم 9 موٹروے پر ہائی ٹینیشن وائر پلاٹ کے اوپر سے گزر رہی تھی، جس میں شارٹ سرکٹ ہوگیا اور پلاٹ میں رکھے ہوئے سامان میں آگ لگ گئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ گاڑی میں گیس سلنڈر محفوظ حالت میں پایا گیا، متاثرہ افراد ٹنڈو محمد خان سے واپس کراچی گھر آرہے تھے۔
پلاٹ میں زیر تعمیر رہائشی عمارت کے رکھے تاروں کے رول اور دیگر سامان بھی موجود تھا جو کہ آگ کی لپیٹ میں آگیا اور آگ کے باعث مکمل طور پر جل گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پلاٹ میں
پڑھیں:
مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر
مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بدنظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فلڈ ریلیف کیمپ میں اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب متاثرین کی بڑی تعداد کیمپ میں داخل ہو گئی۔ سیلاب متاثرین کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی سے کئی سیلاب متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، اس دوران ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا اور کیمپ خالی کر دیا۔