نفسیاتی امراض اور سماجی اقدار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
زندگی کے جس دور میں ہم شب و روز گزار رہے ہیں یقیناً مادی لحاظ سے انتہائی ترقی یافتہ دور ہے ۔جو سہولتیں دور قدیم کے بادشاہوں اور بڑے بڑے سرمایہ داروں کو نصیب نہ تھیں وہ آج ایک عام آدمی کو میسر ہیں لیکن اس حقیقت کا بھی انکار ممکن نہیں کہ اس کے ساتھ ساتھ کئی الجھنوں، نفسیاتی بیماریوں اور معاشرتی مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ سماجی و معاشی مسائل ہی اکثر ذہنی بیماریوں اور نفسیاتی پیچیدگیوں کا سبب بنتے ہیں۔جس قدر سماجی رویے مثبت اور معاشرہ پر سکون ہوگا اسی قدر ان بیماریوں سے بھی چھٹکارہ ملے گااور جو معاشرے گوناں گوں مسائل کا شکار ہوتے ہیں وہاں کے باسی ذہنی دباؤ اور کھنچاؤ میں مبتلا بھی ر ہتے ہیں۔ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ مسائل حکومتوں کی غلط پالیسیوں یا غیر ذمہ دارانہ رویوں، عدالتوں کی بے انصافیوں یا غلط فیصلوں اور طبقاتی نظام تعلیم یا جہالت کی وجہ سے جنم لیتے ہیں۔کچھ صورتوں میںموروثی اور جنیاتی طرز پر بھی یہ بیماریاں نسل در نسل چلتی ہیں ۔ہر ملک اور معاشرہ کے اپنے معروضی حالات میں اس صورت احوال کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ مغربی ممالک میں عمومی طور پر لوگ خوشحال ہیں لیکن پھر بھی بیشمار لوگ نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہیں ۔ اس کا سبب مذہب سے لاتعلقی، کثرت سے شراب نوشی، ناہموار ازدواجی زندگی اور انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا کا بے ہنگم استعمال ہے ۔
اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ یہی ذہنی تناؤ خود کشی ، دوسروں کو ضرر پہنچانے یا قتل و غارت کا سبب بھی بن جاتا ہے۔ مغرب میں بسنے والے ایشیائی بھی مالی لحاظ سے خوشحال ہونے کے باوجود کثیر تعداد میں ڈیپریشن اور ٹینشن کا شکار نظر آتے ہیں۔ زیادہ تر ماں باپ اولاد کے ہاتھوں بے خوابی اور پریشانی کا شکار ہیں۔ طلاق کا بڑھتا ہوا تناسب اور دیگر ازدواجی الجھنیں بھی نفسیاتی امراض کا سبب ہیں۔ جب ڈاکٹر کے پاس جائیں تو وہ دماغی بیماریوں کے ٹیسٹ کرکے طرح طرح کے مشورے اور ادویات دیتے ہیں۔ اکثر یہ ادویات اس لئے کارگر ثابت نہیں ہوتیں کہ مادی اور جسمانی بیماری تو ہے نہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے ان مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جائے جو ان بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ جب اس موضوع پر بات ہو تو اکثر لوگوں کے نشتر ِتنقید کا حدف مغرب کا نظام بن جاتا ہے۔ ہمارے مشاہدے اور دانست کے مطابق ہمیں مغربی معاشروں پر تنقید کرنے یا انہیں مورد الزام ٹھہرانے سے زیادہ اپنی ذمہ داریوں کے احساس اور کوتاہیوں کے ازالے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ جتنی مذہبی اور سماجی آزادی مغرب میں ہے اتنی ہمیں مسلمان ملکوں میں بھی نہیں ملتی۔ سوال یہ ہے کہ اگرایشیائی طرز پر تمام اسلامی و غیر اسلامی رسم و رواج کے ساتھ بچوں کی شادیاں کرنے میں فخر محسوس کیا جا سکتا ہے تو پھر اسلامی طرز پر بچپن سے ہی ان کی تربیت کرنے میں کون سی رکاوٹ ہے؟ اسی طرح بچوں کی مرضی کے بغیر زبردستی کی شادیاں بھی خاندانوں میں توڑ پھوڑ اورفساد کا سبب بنتی ہیں ۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس سے بھی ذہنی دباؤ کے نتیجے میں نفسیاتی امراض جنم لیتے ہیں۔ حالانکہ اسلامی تعلیمات تو زبردستی کے سخت خلاف ہیں خواہ کسی کو کفر سے اسلام میں لانا ہو یا رشتہ ازدواج میں منسلک کرنا ہو۔ اسلام معاشرے میں رہنے والے لوگوں کو فکری آزادی اور مذہبی احترام کا درس دیتا ہے۔ مختصر یہ کہ ہماری بہت سی پریشایوں کا علاج اسلامی طرز زندگی ہے۔اگر ایشیائی معاشروں پر نظر دوڑائی جائے تو وہاں کی پریشانیوں میں ایک بڑا حصہ ارباب اقتدار کا بھی ہے۔
ایک سروے کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی ڈیپریشن، ٹینشن اور انجانے خوف میں مبتلا ہیں۔یہ صورت حال معاشرے کوسگریٹ نوشی، ہیروئن، چرس، شراب نوشی اور طرح طرح کی دیگر منشیات کے استعمال کی طرف دھکیل رہی ہے۔ ایسے نشے کے عادی لوگوں کے علاج معالجے پر قومی خزانے سے اربوں روپے بھی خرچ ہو رہےہیں جو کہ ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اس تشویش ناک صورت حال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اقتدار، سیاسی قائدین اور اکابرین امن و سکون اور معاشی و سماجی حالات کی بہتری کیلئے اپنا منصبی کردار ادا کریں۔ شخصیات کی پروموشن کی بجائے اداروں کو مضبوط کرنے پر دھیان دیا جائے۔ ترقی کے زیر تکمیل منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ان منصوبہ جات کو سیاست کی نظر نہ ہونے دیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کمپیوٹر اس دور کی اہم ترین ایجاد ہے۔ آج تو انٹر نیٹ کے بغیر کمپیوٹر کا نام بھی ادھورا رہ جاتا ہے۔ اس کے بیشمار فوائد ہیں جن پر بڑی بڑی ضخیم کتب لکھی گئیں لیکن اس کے استعمال کے منفی پہلووں کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ اس کے بیجا اور غیر متوازی استعمال سے کئی ذہنی بیماریاں پیدا ہوئیں ۔ کئی گھر اجڑے اور کئی فسادات نے جنم لیا۔ایشیا کے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق انٹر نیٹ کے 40فیصد صارفین ذہنی اور نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہوئے۔ جن میں نہ صرف نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہیں بلکہ شادی شدہ لوگوں کی کثیر تعداد بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔ علاوہ ازیں سائبر کرائم تو مستقل قانون بن چکا ہے۔ اسی طرح کے فراڈ معاشی اور معاشرتی نقصانات اور ذہنی بیماریوں کا سبب بھی بنتے ہیں۔عقل مندی کا تقاضا یہ ہوتا ہے کہ امراض کے حقیقی اسباب کا جائزہ لے کر ان کے سد باب پر توجہ دی جائے۔ ورنہ یہ صورت حال معاشروں کو کھوکھلا کرکے دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہے۔ باشعور لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ بقول کسے:
ایسا نہ ہو کہ مرض بنے مرض لادوا
ایسا نہ ہو کہ تم بھی مداوا نہ کر سکو
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بیماریوں کا کا شکار کا سبب
پڑھیں:
باعزت روزگار، منصفانہ اجرت ،سماجی تحفظ ہرمحنت کش کا بنیادی حق ، پی پی پی انہیں بااختیاربنانے کے لئے پرعزم ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ باعزت روزگار، منصفانہ اجرت اور سماجی تحفظ ہر محنت کش کا بنیادی حق ہے ، پی پی پی محنت کش طبقے کے حقوق، وقار اور انہیں بااختیار بنانے کے متعلق اپنے تاریخی اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑی ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے لیبر ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں دنیا بھر کے مزدور وں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یوم مزدور کی مبارکباد دی اور ان کی ثابت قدمی اور محنت کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،پیپلز پارٹی محنت کش طبقے کے حقوق، وقار اور انہیں بااختیار بنانے کے متعلق اپنے تاریخی اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑی ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ یکم مئی نہ صرف شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے مناسب اجرت اور باعزت کام کے حالات کی جدوجہد میں اپنی جانیں دیں بلکہ یہ ہمیں اس جدوجہد کو آگے بڑھانے کا عزم بھی دلاتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آغاز سے ہی مزدور طبقے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد کی ،قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نہ صرف مزدوروں کو یونین سازی کا حق دیابلکہ ان کی فلاح کے لیے ای او بی آئی جیسے ادارے بھی قائم کئے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو وزیر اعظم بنیں تو اُن کا پہلا حکم آمریت کے دور میں سیاسی بنیادوں پر قید مزدور رہنماؤں کی رہائی تھا۔ اسی طرح صدر مملکت آصف علی زرداری کے پہلے دورِ حکومت میں بھی تمام مزدور مخالف شقوں کو آئین سے نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے پہلے دورِ حکومت میں تنخواہوں و پنشنز میں تاریخی اضافہ کیا گیا اور ہم اپنی قیادت کے اُس ورثے کو فخر کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ باعزت روزگار، منصفانہ اجرت اور سماجی تحفظ ہر محنت کش کا بنیادی حق ہے، پیپلز پارٹی مزدوروں کی بہبود کو اولین ترجیح دینے والی پالیسیوں پر کاربند ہے ،اس کے مزدوروں کے لیے اقدامات میں مناسب کم از کم اجرت، طبی سہولیات، پنشنز اور محفوظ کام کی جگہیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور کی اکانومی کی حقیقتوں کے مطابق مزدور قوانین کو جدید بنانے کی فوری ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق اور فلاح کے حوالے سے سندھ اسمبلی نے نمایاں قانون سازی کی ہے،محنت کشوں کے حقوق اور فلاح کے حوالے سے حکومتِ سندھ کے اقدامات کی مثال کسی اور صوبے میں نہیں ملتی، سندھ حکومت کا بینظیر مزدور کارڈ انقلابی اقدام ہے جس کے ذریعے مزدوروں کو تعلیم، صحت، شادی گرانٹ، مالی امداد اور وظائف جیسی بنیادی سہولیات حاصل ہوں گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جدوجہد اور خدمت میں محنت کشوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔\932