اسپیس ایکس نے خلا میں مزید 28 انٹرنیٹ سیٹلائٹس روانہ کردیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے 28 وی ٹو انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار میں روانہ کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 28 سیٹلائٹس زمین کے نچلے مدار میں پہلے سے ہی موجود تقریباً 7,300 سیٹلائٹس میں نیا اضافہ ہے۔
پے لوڈ لے جانے والے فالکن 9 راکٹ کو شام 6:51 کے بعد لانچ کیا گیا۔
یہ پہلے اسٹیج کے فیول بوسٹر کے لیے 18 واں مشن تھا، جو لانچ کے تقریباً 8 1/2 منٹ بعد بحر اوقیانوس میں تعینات ڈرون شپ پر اترا۔
یہ دوبارہ قابل استعمال بوسٹر، ٹیل نمبر 1080 کے ساتھ، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن، دو کارگو مشنز اور یورپی خلائی ایجنسی کی یوکلڈ آبزرویٹری کے لیے دو نجی خلابازوں کے مشن کو شروع کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
یہ 440 واں موقع تھا جب اسپیس ایکس نے دوبارہ قابل استعمال ایندھن کے بوسٹر کو استعمال کیا۔ یہ اسپیس ایکس کا مجموعی طور پر 468 واں لانچ اور سال کا 51 واں لانچ ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسپیس ایکس
پڑھیں:
پاکستان ایئر اسپیس کی کڑی نگرانی شروع، گلگت اور اسکردو کیلئے تمام پروازیں منسوخ
کراچی:ممکنہ بھارتی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر پاکستان ایئر اسپیس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے سیکورٹی کے پیش نظر ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی غیر ملکی پروازوں کی بھی نگرانی شروع کردی گئی ہے، خصوصی طور پر بھارت سے آنے والی غیر ملکی پروازوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔
مشکوک پروازوں کی خصوصی اجازت اعلیٰ سطح پر ملنے کی بعد دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر گلگت اور اسکردو کیلئے آج آپریٹ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔