اسپیس ایکس نے جمعرات کی رات فلوریڈا میں واقع کیپ کیناورل اسپیس فورس اسٹیشن سے 28 وی2 انٹرنیٹ سیٹلائٹس زیریں زمینی مدار میں چھوڑے ہیں،پے لوڈ لے جانے والے فالکن 9 راکٹ کو شام 6 بج کر 51 منٹ پر لانچ کیا گیا۔

یہ پہلے مرحلے کے فیول بوسٹر کے لیے 18 واں مشن تھا، جو لانچ کے تقریباً ساڑھے 8 منٹ بعد بحر اوقیانوس میں تعینات ڈرون بردار جہاز پر اترا۔

ٹیل نمبر 1080 کے ساتھ، اس دوبارہ قابل استعمال بوسٹر کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن، 2 کارگو مشنز اور یورپی خلائی ایجنسی کی یوکلڈ آبزرویٹری کے لیے 2 نجی خلابازوں کے مشن کو شروع کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

یہ 440 واں موقع تھا جب اسپیس ایکس نے دوبارہ قابل استعمال ایندھن کے بوسٹر کو استعمال کیا، اسپیس ایکس کا حالیہ سیٹلائٹ لانچ مجموعی طور پر 468 واں اور رواں برس کا 51 واں تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیس ایکس راکٹ زمینی مدار فالکن 9 فلوریڈا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیس ایکس راکٹ فالکن 9 فلوریڈا اسپیس ایکس کے لیے

پڑھیں:

 پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج چین سے لانچ ہوگا 

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج( جمعرات)کوچین سے لانچ ہوگا،سیٹلائٹ چین کے شِی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا جبکہ لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال ہوں گے۔خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق تاریخی مشن پاکستان کے خلائی ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے جو زمین کے مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔زراعت، شہری منصوبہ بندی ، ماحولیاتی نگرانی سمیت دیگر شعبوں میں قومی سطح پر معاون ہوگا اور سیلاب، زلزلے، لینڈ سلائیڈنگ، گلیشیئرز کے پگھلنے اور جنگلات کی کٹائی کے اثرات کی پیشگوئی اور ان سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ سی پیک جیسے قومی ترقیاتی منصوبوں کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تعمیراور جیو اسپیشل میپنگ میں بھی خاص طور پر معاون ہوگا۔وفاقی وزیر احسن اقبال بیجنگ میں سینئر چینی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور دورے کے دوران خلائی تعاون سمیت سی پیک فیز ٹو پر بات چیت ہوگی ۔ملاقاتوں میںتجارت، سرمایہ کاری اور انفرا اسٹرکچر منصوبوں پر مذاکرات بھی ہوں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان کے متوقع دورہ چین اور سی پیک کی جے سی سی میٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا کا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد پھٹ گیا
  • خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد پھٹ گیا
  • چین سے لانچ کیا گیا پاکستانی سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا
  • پاکستان نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا، چین، وزیراعظم کی مبارکباد
  • پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ کر دیا گیا
  •  پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ    
  • پاکستان نے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا
  • پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج چین سے لانچ کیا جائے گا
  •  پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج چین سے لانچ ہوگا 
  • واٹس ایپ کی ٹکر پر بغیر انٹرنیٹ چلنے والی نئی ایپ باقاعدہ لانچ کر دی گئی