WE News:
2025-05-02@16:00:54 GMT

یکم مئی سے پکانٹو آٹو میٹک کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT

یکم مئی سے پکانٹو آٹو میٹک کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

کورین کار مینوفیکچرر کیا نے پاکستان میں اپنی پیکانٹو آٹومیٹک اے ٹی ویریئنٹ کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے، پیکانٹو کے مذکورہ ماڈل کی ایکس فیکٹری قیمت میں 90 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جو یکم مئی 2025 سے نافذالعمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 2025 میں کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟

صارفین کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیکانٹو آٹو میٹک اے ٹی کی موجودہ ایکس فیکٹری قیمت 38 لاکھ 50 ہزار روپے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے بڑھا کر 39 لاکھ 40 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

نئی قیمت سے کون متاثر ہوگا؟ 

کیا موٹرز نے واضح کیا ہے کہ پوری ادائیگی کرنے والے صارفین سے جو 30 ​​اپریل 2025 تک اپنے آرڈرز پر کارروائی کرتے ہیں، ان سے اب بھی پرانی قیمت یعنی 38 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟

تاہم، یکم مئی یا اس کے بعد نئے آرڈر دینے والوں کو زیادہ قیمت یعنی 39 لاکھ 40 ہزار روپے کے حساب سے ادائیگی کرنا ہوگی۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ نظر ثانی شدہ ایکس فیکٹری قیمتوں میں فریٹ یا انشورنس چارجز شامل نہیں ہیں۔ مزید برآں، ڈیلیوری کے وقت حکومت کی طرف سے متعارف کرائے گئے کوئی بھی اضافی ٹیکس یا ڈیوٹی کی ادائیگی خریدار کی ذمہ داری ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آٹومیٹک اضافی ٹیکس انشورنس چارجز ایکس فیکٹری پکانٹو فریٹ کار مینوفیکچرر کورین کیا نئی قیمت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اضافی ٹیکس انشورنس چارجز ایکس فیکٹری پکانٹو فریٹ کار مینوفیکچرر کورین کیا ایکس فیکٹری ہزار روپے

پڑھیں:

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں5روپے اضافہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے اضافے سے 368روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید4رو پے اضافے سی245روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت 560سی580روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں “پیکانٹو “آٹومیٹک ماڈل کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا
  • اس مرتبہ قربانی کے جانوروں کے ریٹ کیا ہوں گے؟
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
  • جنگلات میں لگنے والی آگ سے اسرائیل کو اب تک کتنا نقصان ہوگیا؟
  • کیا سپورٹیج کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی، سوزوکی سوئفٹ اور کلٹس مہنگی ہوگئیں
  • خوشخبری ،نوکیا کا موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
  • زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں5روپے اضافہ
  • استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز کی قیمتوں میں کتنی کمی ہونے جا رہی ہے؟
  • سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کی کمی موجودہ قیمت جانئے