چین میں گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران 903 قومی ویٹ لینڈ پارکس قائم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
چین میں گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران 903 قومی ویٹ لینڈ پارکس قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز
ہانگ ژو(شِنہوا)چین نے گزشتہ 20 برس میں 903 قومی وٹ لینڈ پارک قائم کئے۔
چین کے مشرقی صوبے ژےجیانگ کے شہر ہانگ ژو میں وٹ لینڈ کے تحفظ کے متعلق ایک بین الاقوامی سیمینار کے مطابق ان پارکوں نے 24لاکھ ہیکٹرز وٹ لینڈ کے تحفظ میں مدد کی ہے جو قومی جنگلی حیات کی اہم انواع کے لئے مناسب مسکن فراہم کرتے ہیں۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چین کی جنگلات اور سبزہ زار کی قومی انتظامیہ (این ایف جی اے) کے نائب سربراہ یان ژین نے زور دیا کہ ملک نے طویل عرصے سے وٹ لینڈ کے تحفظ کو ترجیح دی ہے اور اس سلسلے میں مسلسل کوششیں کی ہیں۔
این ایف جی اے کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک چین میں وٹ لینڈ کا مجموعی رقبہ 5کروڑ 63لاکھ50ہزار ہیکٹر ہے۔ ملک میں اس وقت بین الاقوامی اہمیت کے حامل وٹ لینڈز کی تعداد 82 ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
یان نے کہا کہ حیاتیاتی تحفظ اور بحالی کو بھی مضبوط کیا گیا ہے۔ قومی وٹ لینڈ کے تحفظ کے منصوبے کی بدولت 3لاکھ ہیکٹرز وٹ لینڈ کو بحال کیا گیا ہے۔
یان نے مزید کہا کہ چین نے بین الاقوامی مینگروو سنٹر قائم کیا ہے جو اس شعبے میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے اور عالمی وٹ لینڈ کے تحفظ کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید ایف بی آر کی کارروائیاں، مشہور فیشن برانڈ کی ٹیکس چوری پکڑ لی، 4آوٹ لیٹس سیل آئی ایم ایف کی علاقائی اقتصادی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت سے متعلق اہم پیشگوئی امریکی معیشت پہلی سہ ماہی میں سکڑ گئی ’’افراتفری کے 100 دن‘‘نے امریکہ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، عالمی میڈیا چین نے ڈبلیو ٹی او قوانین کو کمزور کرنے پر امریکہ کی مذمت کر دی برکس ممالک طاقتور ممالک کو روکنے کے لیے واضح طور پر کھڑے ہوں، چینی وزیر خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
دو دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ، وزیراعظم
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے
11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے ۔ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 11سے زائد ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے ، پنجاب میں آئی ٹی کے شعبہ میں بہت ترقی ہوئی ہے ، ہونہار طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس دیئے گئے ، پورے پاکستان میں آئی ٹی پارکس بنا رہے ہیں، نوجوانوں کیلئے آئی ٹی کے شعبہ میں اسکلز ٹریننگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی میں نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کا بڑا منصوبہ بنایا گیا ہے ، زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے ۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، یقین دلاتا ہوں آئی ٹی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا کہ ڈی ایف ڈی آئی فورم ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع فراہم کر رہے ہیں، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے بھرپوراستفادہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، 42 دن میں 146 محکموں کو 2 سال کی قلیل مدت میں ڈیجیٹائزڈ کیا گیا ہے ، ڈیجیٹل اکانومی کے تحت اقتصادی شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے ، رواں سال آئی ٹی کے شعبے میں 3 لاکھ نوجوانوں کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں، ڈیجیٹل معیشت، ڈیجیٹل گورننس اور ڈیجیٹل سوسائٹی تشکیل دینے کیلئے پرعزم ہیں، ملک میں متعدد ٹیکنالوجی پارکس بھی قائم کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن دیماہ الیحییٰ کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے پر خوشی ہے ، کانفرنس پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے لئے ایک کاوش ہے ، پاکستان کی مدبرانہ قیادت ملک میں سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہے ۔