Express News:
2025-05-03@02:59:58 GMT

چیٹ جی پی ٹی کی اہم اپ ڈیٹ لوگوں کی شکایات کے بعد واپس

اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT

ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے جاری کی گئی اپ ڈیٹ واپس لے لی۔

کمپنی کے سی ای او سیم آلٹمن کے مطابق جاری کی گئی اپ ڈیٹ جس کی وجہ سے اے آئی چیٹ بوٹ کا رویہ ’خوش آمدی‘ ہوگیا تھا، کو واپس لے لیا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی صارفین کے مطابق جی پی ٹی-4 او (چیٹ بوٹ کا تازی ترین ورژن) اب ڈیٹ کے بعد سے ضرورت سے زیادہ صارفین کی تائید کرنے لگ گیا تھا اور صارفین کی ان مواقع پر بھی تعریف کر رہا تھا جہاں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

گزشتہ اتوار کو سیم آلٹمن نے اپ ڈیٹ کے سبب پیش آنے والے مسائل کا اعتراف کیا تھا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ جی پی ٹی-4او میں کی گئی گزشتہ اپ ڈیٹس نے چیٹ بوٹ کو کافی خوشامدی بنا دیا ہے۔ ہم اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں۔ کچھ آج (یعنی 27 اپریل) اور کچھ اس ہفتے میں دور ہوجائیں گے۔

منگل کے روز اوپن اے آئی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ گزشتہ ہفتے پیش کی گئی اپ ڈیٹ کو واپس لے لیا گیا ہے اور اب صارفین چیٹ جی پی ٹی کا پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی کی گئی اپ ڈیٹ

پڑھیں:

مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوگئی

ملک بھر میں اپریل کے دوران ’کور انفلیشن‘ میں مزید 0.3 فیصد تنزلی ہوئی، جو مارچ میں 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی گزشتہ برس اپریل میں 17.3 فیصد رہی تھی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی 0.8 فیصد کم ہوئی جبکہ یہ گزشتہ مہینے 0.9 بڑھی تھی، تاہم اپریل 2024 میں یہ 0.4 فیصد نیچے آئی تھی۔

اعداد و شمار کے پتا چلتا ہے کہ اپریل کے دوران شہری علاقوں میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 0.5 فیصد تک آگئی، جو گزشتہ مہینے 1.2 فیصد اور اپریل 2024 میں 19.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ماہانہ بنیادوں پر اپریل 2025 میں مہنگائی میں 0.7 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ گزشتہ مہینے یہ 0.8 فیصد بڑھی تھی اور اپریل 2024 میں 0.1 فیصد کم ہوئی تھی۔

اپریل کے دوران دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 0.1 فیصد کم ہوگئی، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر یہ ایک فیصد کمی ہوئی، جس میں گزشتہ مہینے 1.1 فیصد اضافہ تھا جبکہ اپریل 2024 میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 0.9 فیصد کم ہوئی تھی۔

ادھر، حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے پیمائش کردہ مہنگائی سالانہ بنیادوں پر اپریل میں 3.2 فیصد کم ہوئی، اس کے مقابلے میںیہ گزشتہ مہینے 2.3 فیصد رہی تھی جبکہ اپریل 2024 میں 21.6 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپریل 2025 میں ماہانہ بنیادوں پر ایس پی آئی مہنگائی میں 1.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جبکہ ایک ماہ قبل اس میں 0.1 فیصد تنزلی ہوئی تھی اور اپریل 2024 میں یہ 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

تھوک قیمت سے پیمائش کردہ افراط زر اپریل 2025 میں 2.2 فیصد گری، جبکہ مارچ میں یہ 1.6 فیصد کم ہوئی تھی، تاہم اپریل 2024 میں یہ 13.9 فیصد بڑھی تھی۔

شہری علاقوں میں کور انفلیشن (قوذی مہنگائی)، جس میں انرجی اور غذائی اشیا کو شامل نہیں کیا جاتا، اپریل 2025 میں سالانہ بنیادوں پر کم ہو کر 7.4 فیصد پر آگئی جو پچھلے مہینے 8.2 فیصد جبکہ اپریل 2024 میں 13.1 فیصد بڑھی تھی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • غزہ: خوراک نایاب، جلتے انسانوں کو بچانے تک کے لیے پانی دستیاب نہیں
  • میانمار: حکومت اور حزب اختلاف سے جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ
  • مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوگئی
  • غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگوں پر مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ
  • چین میں گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران 903 قومی ویٹ لینڈ پارکس قائم
  • سوڈان میں لوگوں کے مصائب کا کوئی انت نہیں، وولکر ترک
  • لبنان: جنگ زدہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر فوری مدد درکار، یو این
  • پہلگام حملے کے بعد کشمیر کے سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس کی لہر
  • وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے میگا پراجیکٹ