لندن میں سکھ برادری کا مودی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
لندن(مجتبیٰ علی شاہ) لندن میں سکھ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم کی تصویر کو تار تار کر دیا۔یہ مظاہرہ پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے بھارتی احتجاج کے جواب میں کیا گیا۔ سکھ کمیونٹی نے لندن کی سڑکوں پر نکل کر بھارت مخالف اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا اور بھارتی مظاہرے کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔مظاہرین نے مودی حکومت کی پالیسیوں کو سکھوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔لندن میں سکھوں کا یہ احتجاج بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تشویش کا مظہر ہے۔ سکھ کمیونٹی نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔
سرگودھا یونیورسٹی میں سالانہ سی ای او فورم ، فرخ شہباز وڑائچ کا طلبہ کو میڈیا اور ای کامرس اپنانے پر زور
لندن میں ہونے والے مظاہرے میں سکھ برادری نے بھارتی پرچم اور مودی کی تصویر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ احتجاج کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا ۔سکھوں نے پاکستان ہائی کمیشن کے باہر بھارتی حکومت کی ایما پر ہونے والے احتجاج کا بہترین جواب دیتے ہوئے اپنے بھارت مخالف جذبات کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ شرکا نے بھارتی مظاہرے کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی پالیسیوں نے بھارتی میں سکھ مودی کی کے خلاف
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔