وزیرِ داخلہ کا شاہراوں پر غیر ضروری بیریرز اور راستوں کی بندش کا نوٹس، اہم احکامات جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد کے شہریوں کی سہولیات کیلیے متحرک ہوگئے، محسن نقوی نے دارالحکومت کی شاہراوں پر غیر ضروری بیریرز اور راستوں کی بندش کا نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد کو فوری طور پر غیر ضروری بلاکس ہٹانے کی ہدایت کی، جس کے بعد آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر سی ٹی او ذیشان حیدر اور ان کی ٹیم نے شاہراوں سے بیریرز اور بلاکس ہٹانا شروع کر دیے ، بلیو ایریا ،ایف سکس ،ایف سیون اور اہسپتالوں کو جانے والے راستوں سے بیریرز ہٹا دیے گئے ۔
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ جہاں بہت ضروری ہو وہاں پرانے بیریرز کی جگہ نئے بیریرز لگائیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ناکوں پر رش کا بھی نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد کی سڑکوں پر رش ختم کرنے اور عوام کو بہترین سہولیات دینے کیلئے خور دارالحکومت کی مختلف شاہراوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے ہدایت کی کہ ناکوں پر شہریوں کو لمبی لمبی قطاروں کی بجائے آسانی فراہم کہ جائے اور چیکنگ کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے۔
فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت کی بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ پر سائبر حملے
آئی جی اسلام آباد ناکوں پر پڑے چوڑائی میں بلاکس کی جگہ متبادل قطاروں میں سکیورٹی کونز لگانے اور جدید نظام لانے کیلئے سرگرم ہوگئے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ اسلام آباد محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی سے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی، جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے خالد مقبول صدیقی کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، خالد مقبول صدیقی نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی جانب سے بھرپور تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بھارت کے ہیجان انگیز بیانات جنگ کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ دفاع وطن کے لئے تیار ہے۔
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت کو تباہی کے راستے کا انتخاب بہت مہنگا پڑے گا، سیاسی اکابرین بھارت کی ممکنہ جارحیت کے قومی ایشو پر متحد ہیں، بھارت کسی بھول میں نہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج یکجان ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
پاکستان ائیر فورس کی بروقت کارروائی،بھارتی رافیل طیارے راہ فرار اختیار کر گئے