بھارت کو فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے، منہ کالا کریں گے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کو فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے اس کا منہ کالا کریں گے۔
نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے کچھ کیا تو یہ اب ان کو بھی معلوم ہے بھرپور اور منہ توڑ جواب ملے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی رافیل طیارے مسلسل پاکستانی سرحدوں کے قریب اڑان بھر رہے ہیں، بھارت ہمیں مسلسل اشتعال دلا رہا ہے لیکن یاد رکھے ہم پہل نہیں کریں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان پر الزامات لگانے پر امریکا سمیت دنیا نے بھارت پر یقین نہیں کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک عالمی برادری کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، امریکی نائب صدر نے گنجائش نکالی بھارت فیس سیونگ کے لیے کچھ کرنا چاہے تو کرلے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر نے اپنے بیان میں بھارت کے لیے گنجائش کی کھڑکی نکالی ہے، جے ڈی وینس نے کہا بھارت ایسا ردعمل دے جس سے علاقائی تنازع پیدا نہ ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے کہا کہ کہ بھارت
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔