بابر اعظم اسلام آباد کیخلاف میچ میں اوپنر کیوں نہیں آئے؟ انضمام نے وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ انضمام الحق نے کپتان بابر اعظم کے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اوپنر نہ آنے کی وجہ بتادی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں وہ خود نمبر تبدیل کر کے تیسرے پر آئے۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم چاہتے تھے کہ مچل اوون اوپنر کھیلیں اور پاور ہٹنگ کریں، بابر نے ضرورت کے مطابق اننگز کھیلی۔
انہوں نے کہا کہ معاذ صداقت نے ڈیبیو میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، وہ اوپنر ہیں لیکن مڈل آرڈر میں کھیلے جو قابل دید تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتنی تھکا دینے والی ٹریولنگ نہیں کہ جس سے کارکردگی پر فرق پڑے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 144 رنز کا ہدف 17ویں اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔
پشاور زلمی کی جانب سے معاذ صداقت نے 33 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 49 گیندوں پر 53 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پشاور زلمی میچ میں
پڑھیں:
کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کبھی ایسا لگتا ہے کہ سب اچھا چل رہا ہے لیکن کچھ چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کے بعد کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے اپنی حالیہ کارکردگی پر اظہار خیال کیا۔
بابر اعظم نے کہا کہ ابتداء میں 40 رنز تک محتاط انداز میں کھیلنے کا پلان بنایا تھا۔ بیچ میں اسپنرز کو کھیلنا مشکل ہورہا تھا تو پلان کیا کہ ان کو محتاط انداز میں کھیلیں، اگر گیند رینج میں آئی تو ہٹ لگائیں گے، جو کہ پھر آگئی۔
سلمان آغا نے بابر اعظم سے کہا کہ ٹیم اور قوم آپ کی اس کارکردگی پر بہت خوش ہے کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ آپ رنز بناتے جائیں گے تو ہم کوئی بھی ایونٹ جیت سکتے ہیں۔
بابر اعظم نے اپنی حالیہ ناقص فارم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں اور ٹیم کی توقعات پر پورا نہیں اتر پارہا تھا لیکن میں مثبت رہا اور محنت جاری رکھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کچھ لمحات ایسے آتے ہیں جس میں لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں لیکن الحمداللہ، اللہ نے آج کرم کیا۔
Post-match chat with skipper @SalmanAliAgha1 and @babarazam258 ????️
Breaking down the series-clinching win in Lahore and the incredible support from fans ????????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/JuJJZqfjS2