آسٹریلیا میں وفاقی انتخابات کے لیے پولنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
آسٹریلیا میں وفاقی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔انتخابات میں ایک کروڑ 80 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز دوسری مدت کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
مدمقابل قدامت پسند لبرل نیشنل اتحاد کے پیٹرڈٹن ہیں۔ آسٹریلیا کی دو بڑی جماعتوں لیبراور لبرل پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جنیوا میں مصدق ملک کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں
فائل فوٹووفاقی وزیر مصدق ملک نے جنیوا میں موجود اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور مختلف فورمز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
ماحولیات سے متعلق مباحثے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو وسائل فراہم کیے بغیر ان سے توقعات رکھنا بے معنی ہے۔
وفاقی وزیر نے جنیوا میں قطر کے وزیر ماحولیات ڈاکٹر عبداللّٰہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
علاوہ ازیں مصدق ملک نے نے یورپین کمیشن کے ڈائریکٹر سرکلر اکانومی سے بھی ملاقات کی۔