جاپان کا نیپون گروپ پنجاب میں لیتھیئم بیٹریاں بنانے کا کارخانہ لگائے گا،سی آی او نیپون گروپ کی شافع حسین سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او میچیٹیک یاماموٹو نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او نے بتایا کہ ہمارانیپون گروپ پنجاب میں پہلے مرحلے میں لیتھیئم بیٹریوں کا اسمبلنگ پلانٹ اور دوسرے مرحلے میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گا جس کیلئے نیپون گروپ کو 2ایکڑ اراضی درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں لیتھیئم بیٹریاں تیار کرکے مقامی مارکیٹ کو فراہم کرنے کے ساتھ دیگر ممالک کو برآمد بھی کریں گے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے جاپان کے نیپون گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت اور سازگار ماحول موجود ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جاپان کا نیپون گروپ لیتھیئم بیٹریاں بنانے کا کارخانہ لگائے،ہرممکن سہولت دیں گے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ الیکٹرک وہیکلز سیکٹر میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے اس لئے جاپان کا نیپون گروپ ای وی سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔جاپان کے سرمایہ کار پنجاب میں ای وی چارجنگ کا اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا بھی جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کا فروغ پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ جاپان کا نیپون گروپ پنجاب میں اے آئی سافٹ ویئر ہاؤس بنانے کا بھی جائزہ لے۔ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں یہاں سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری درآمد کی سہولت موجود ہے اس لئے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کو سرمایہ کاری کیلئے ترجیح دے رہے ہیں۔جاپان کے سرمایہ کار پنجاب میں کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں،حکومت مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔ ڈی جی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر سہیل احمد،سی ای او پیڈمک اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں سرمایہ کاری جاپان کے کہا کہ
پڑھیں:
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ڈویلپمنٹ آف انویسٹمنٹ پورٹ فولیو کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ڈویلپمنٹ آف انویسٹمنٹ پورٹ فولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔(جاری ہے)
نائب وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزراء پاور، اقتصادی امور اور پٹرولیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، چیئرمین ایس ای سی پی، پاور، پٹرولیم، خزانہ، بی او آئی کے وفاقی سیکرٹریز اور اہم وزارتوں، ڈویژنوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر سرمایہ کاری کی مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو کوآرڈینیشن بڑھانے اور سرمایہ کاری کی تجاویز کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے لیے اپنی کاوشوں کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔