ملک کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر غیر ملکیوں کیلیے علیحدہ امیگریشن کائونٹر بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کانٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کانٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا۔کائونٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لیے مزید پرکشش اور دوستانہ بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
محکمہ جیل سندھ میں 6 ہزار افسران و اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ
کراچی:محکمہ جیل میں نئی بھرتیوں کے تحت 6ہزار افسران و اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دستاویزات کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک ہزار اہلکاروں کو اور دوسری مرحلے میں پانچ ہزار اہلکاروں و افسران کو بھرتی کیا جائے گا۔
محکمہ جیل کے مطابق اس وقت سندھ کے جیلوں میں ساڑھے پچیس ہزار سے زائد قیدی موجود ہونے کے باعث بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، قانون کے مطابق تیرہ ہزار قیدیوں پر چار ہزار نفری مقررکی جاتی ہے۔
سندھ بھر کے جیلوں میں کمیونیکیشن کیلیے جدید وائرلیس سسٹم، سی سی ٹی وی اور کمانڈ اینڈکنٹرول روم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، قیدیوں کی باڈی سرچ کیلیے اسکینر اور ملاقاتیوں کے بیٹھنے کیلیے مکمل سہولیات سے آراستہ اے سی ہال قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ جیلز میں ٹرانسپورٹ کے بحران کو ختم کرنے کیلیے 80 پولیس موبائلز اور چالیس ایمبولینسز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قیدیوں کیلیے آئی ٹی پروگرام اور جیل انڈسٹری بھی بحال کرنے کیلیے تجاویز زیر غور ہیں۔
ملیر اور حیدرآباد کے جیلوں سے رش کم کرنے کیلیے لانڈھی ایکسٹینشن جیل قائم کیا گیا ہے اور ٹھٹھہ جیل کا آئندہ ماہ افتتاح ہوگا، ٹھٹھہ اور ملیر ایکسٹینشن جیل ایک، ایک ہزار قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا۔