بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا. ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہوگا.
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
کاونٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے.
حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لئے مزید پرکشش اور دوستانہ بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے.
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گوادر کیلئے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی وزیر بحری امور جنید انور نے کہا کہ فضائی سہولیات سے سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع بڑھیں گے اور تاجر برادری، پورٹ عملے اور لاجسٹکس سیکٹر کو سہولت دینا حکومت کی ترجیح ہے، سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فضائی روابط ناگزیر ہیں، پروازوں کا اضافہ گوادر میں معاشی ترقی کا نیا باب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی کاوشوں سے گوادر کیلئے کراچی سے مزید دو پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے گوادر نئی پروازیں اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی۔ وزیر بحری امور جنید انور نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فضائی رابطے میں توسیع ناگزیر ہے، صرف ایک پرواز چل رہی تھی، پروازوں کا اضافہ اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروازوں کی بحالی وزیراعظم کے کاروبار دوست وژن کا عملی اظہار ہے، گوادر فری زونز کی فعالی میں بہتر فضائی رسائی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ جنید انور نے کہا کہ فضائی سہولیات سے سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع بڑھیں گے اور تاجر برادری، پورٹ عملے اور لاجسٹکس سیکٹر کو سہولت دینا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فضائی روابط ناگزیر ہیں، پروازوں کا اضافہ گوادر میں معاشی ترقی کا نیا باب ہے۔