بھارتی حکومت نے عالمی سطح پر شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام بھی بلاک کردیا۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بھارت کے متعدد ایکس سوشل میڈیا صارفین نے عابدہ پروین کے انسٹاگرام کے بلاک ہونے کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اظہار مایوسی کیا۔

بھارتی صارفین نے پاکستانی صوفی گلوکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے فیصلے کو بوکھلاہٹ بھی قرار دیا۔

عابدہ پروین اپنی صوفی گائیکی کی وجہ سے پورے برصغیر میں یکساں مقبول ہیں، انہوں نے کبھی سیاسی اور فلمی گانے بھی نہیں گائے، ان کے کوک اسٹوڈیو میں گائے گئے گانوں کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔

عابدہ پروین سے قبل بھارتی حکومت نے راحت فتح علی خان کے انسٹاگرام کو بھی بلاک کردیا تھا۔

اسی طرح بھارتی حکومت نے عاطف اسلم، علی ظفر، آئمہ بیگ اور فرحان سعید سمیت دیگر گلوکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بھی بلاک کردیا تھا۔

علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے ہانیہ عامر، فواد خان، ماہرہ خان، ماورہ حسین، عدنان صدیقی اور صبا قمر سمیت متعدد پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤںٹس پر بھی بھارت میں پابندی عائد کردی تھی۔

بھارتی حکومت نے کھلاڑیوں اور صحافیوں سمیت سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بلاک کر رکھا ہے جب کہ متعدد نیوز چینلز اور ڈراما چینلز کے یوٹیوب اور فیس بک اکاؤنٹس کو بھی بند کردیا ہے۔

بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارتی اداکاروں، گلوکاروں اور کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے۔

بھارتی حکومت نے مذکورہ حملے کے الزامات پاکستان پر لگائے تھے، جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کیا۔

پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ چکی ہے جب کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارتی حکومت نے عابدہ پروین بھی بلاک اکاو نٹس

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77 پیسے پر پہنچ گئی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے یکم اکتوبر تک ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا معاملہ، تمام بلاک کردیے، ڈی جی کا دعویٰ
  • صوبائی حکومت نے معطل ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کردیا
  • ایشیا کپ تنازع،پاکستان کا مطالبہ تسلیم،آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل کردیا
  • وی ایکسکلوسیو: مودی نے بھارت میں اقلیتوں کا جینا حرام کردیا، وفاقی وزیر کھیئل داس کوہستانی
  • اسپین نے اسرائیل سے 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ کردیا
  • بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی برسی پر آنے سے روک دیا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • گلوکارہ قرۃالعین بلوچ پر ریچھ کا حملہ: منتظمین اور گلگت بلتستان وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ آمنے سامنے
  • کیا اب پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ایسے ہی چلے گی؟