پہلی بار گاڑی خریدنے والوں کیلئے 10 لاکھ کے بجٹ میں دستیاب 10 گاڑیاں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان میں نئی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کے بعد عام آدمی کے لیے پہلی گاڑی خریدنے کا سب سے موزوں راستہ اب استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ رہ گئی ہے۔ 10 لاکھ روپے کے بجٹ میں اگرچہ آپشنز محدود ہیں، لیکن اب بھی کئی قابلِ اعتماد ماڈلز دستیاب ہیں جو سہولت، کم خرچ مرمت، اور شہری علاقوں میں بہتر ڈرائیونگ کا امتزاج پیش کرتے ہیں۔
ذیل میں وہ دس گاڑیاں پیش کی جارہی ہیں جو پاکستان میں پہلی گاڑی خریدنے والوں کے لیے مناسب اور معقول انتخاب سمجھی جاتی ہیں:
1.
پاکستان کی انٹری لیول کار سمجھی جانے والی سوزوکی مہران مرمت کے لیے انتہائی سستی ہے۔ کاربوریٹر ماڈل عام ملتے ہیں جبکہ 2012 کے بعد EFI ماڈلز بھی دستیاب ہیں۔ پرزے عام اور سستے ہیں، مگر سیفٹی فیچرز اور بلڈ کوالٹی پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔
2. ڈاہاٹسو کورے
مہران کے مقابلے میں زیادہ بہتر ڈرائیو کا تجربہ دیتی ہے۔ پرزے بڑے شہروں میں دستیاب ہیں۔ 2006 سے 2010 کے ماڈلز اس بجٹ میں آ سکتے ہیں، مگر زنگ اور پرانی باڈی کے مسائل دیکھنا ضروری ہے۔
3. ہنڈائی سینٹرو
اونچی باڈی اور انجن کی اچھی کارکردگی کے ساتھ سینٹرو ایک منفرد انتخاب ہے۔ سی این جی کے ساتھ بہترین فیول ایوریج دیتی ہے۔ لیکن پرانی گاڑیوں میں ECU اور وائرنگ چیک کرنا ضروری ہے۔
4. سوزوکی کلٹس (پرانا ماڈل)
اس کے یورو ٹو ورژنز بہتر ایندھن بچت فراہم کرتے ہیں۔ یہ فیملی کار کے طور پر مشہور ہے۔ جبکہ اس کے 2007 سے 2009 کے ماڈلز بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔ اس میں اے سی اور الیکٹریکل مسائل عام ہیں۔
5. سوزوکی آلٹو (پچھلا ماڈل)
اس کے 2007 سے 2010 کے ماڈلز چھوٹے شہروں میں بھی مرمت کے لیے آسانی سے قابلِ رسائی ہیں۔ یہ سادہ فیچرز، مگر شہری سفر کے لیے مناسب ہے۔ لیکن کیبن میں شور زیادہ ہو سکتا ہے۔
6. ہونڈا سوک (2000–2003 ماڈلز)
آرام دہ سواری اور بہتر روڈ گرِپ کی حامل، مگر اس میں ایندھن کی بچت کم ہے۔ زیادہ پرانی گاڑیوں میں چیسز کی خرابی یا حادثات کا خدشہ ہوتا ہے، اس لیے اچھی حالت والی گاڑی منتخب کریں۔
7. ہونڈا سٹی (2000–2003 ماڈلز)
1300 سی سی انجن اور مناسب فیول ایوریج کے ساتھ سٹی ایک قابلِ اعتماد انتخاب ہے۔ پاور فیچرز اور اے سی عام طور پر فیکٹری انسٹالڈ ہوتے ہیں۔ سسپنشن چیک کرنا ضروری ہے۔
8. سوزوکی بیلینو
کم مشہور مگر کارآمد سیڈان 1300 سی سی G13 انجن، مینوئل اور آٹو دونوں ورژنز میں دستیاب ہے۔ گیئر باکس اور کولنگ سسٹم کی خرابیوں پر خاص توجہ دیں۔ اندرونی ڈیزائن پرانا ضرور ہے مگر روزمرہ سفر کے لیے کافی ہے۔
9. ٹویوٹا انڈس کرولا (1998–2000 ماڈلز)
دیرپا انجن اور سادہ مکینکس کے ساتھ کرولا آج بھی پسند کی جاتی ہے۔ اس کے 1300 سی سی 2E اور 1600 سی سی 4A-FE انجنز مشہور ہیں۔ پرانے ڈیزائن اور زنگ کے مسائل ہو سکتے ہیں، مگر مضبوطی میں لاجواب ہے۔
10. سوزوکی لیانا
اس کیری سیل ویلیو کم ہے مگر پرائیویٹ استعمال کے لیے موزوں ہے۔ یہ گاڑی 1300 یا 1600 سی سی انجن، پاور فیچرز کے ساتھ دستیاب ہے۔ RXI اور Eminent ماڈلز میں سینسر اور کوائل کے مسائل عام ہیں۔ واحد مالک کی صاف ستھری گاڑی بہتر انتخاب ہو سکتی ہے۔
یہ گاڑیاں شہری سفر کے لیے موزوں ہیں اور محدود بجٹ میں پہلی بار گاڑی خریدنے والوں کو ایک بہتر آغاز فراہم کرتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں سولر پینل لگنے سے امیر امیر تر ہوگئے، غریب کا نقصان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گاڑی خریدنے کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
کراچی سے 397 عازمین کو لے کر پہلی حج پرواز روانہ
اشرف خان: پی آئی اےقبل از حج آپریشن کا کراچی سے آغاز ،پہلی حج پرواز کراچی سے روانہ،پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے743 کراچی سے 397 عازمین کو لے کر علی الصبح مدینہ کیلئے روانہ ہوئی ۔
عاز مین حج کو پی آئی اے کے چیف آپرایتنگ افسر ، خرم مشتاق نے رخصت کیا، عازمین حج کو رخصت کرنے کیلئے ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی، چیف آپریتینگ آفیسر پی آئی اے خرم مشتاق اور دیگر حکام نے عازمین حج کو پھول اور تحائف پیش کئے اور مبارک باد دی۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی، عازمین حج نے پی آئی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
پی آئی اے قبل از حج آپریشن کے ذریعے اب تک مختلف شہروں سے تقریباً 2500 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جا چکا ہے .
حج آپریشن کے لئے پی آئی اے کے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کر رہی ہے.
کراچی سے 7 ہزار 200 سے زاعد عازمین کو 39 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔
ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی
پہلے مرحلے میں عازمین کرام کی خصوصی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں جدہ جائیں گی۔
پی آئی اے سے تقریبا 35200 سرکاری عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے حج آپریشن کی پروازیں کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ کی جا رہی ہیں، پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔
اٹلی:3 پاکستانی انسانی سمگلنگ کے الزامات میں گرفتار